سابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان محمد کی قبر کشائی، 6 اکتوبر کو پوسٹ مارٹم ہوگا

قصور,پتوکی کے سابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان محمد کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے پمز ہسپتال کی جانب سے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق سابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان محمد کی قبر کشائی 6 اکتوبر کو کی جائے گی، جس کے بعد ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ پوسٹ مارٹم کے لیے ڈاکٹروں پر مشتمل خصوصی میڈیکل ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ قبر کشائی کے بعد حاصل کیے جانے والے شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کو معاملے کی مزید تحقیقات میں شامل کیا جائے گا۔ میڈیکل ٹیم پوسٹ مارٹم کے دوران مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور اپنی رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کرے گی
قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا عمل متعلقہ حکام کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔ تاہم حتمی طبی اور قانونی نتائج پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہوں گے
مذید پیش رفت اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد معاملے کی اصل صورتحال مذید واضح ہو سکے گی
رپورٹ غنی محمود قصوری
ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی
مزید پڑھیں




