Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سرکاری افسران کی بگھی پر سواری، وزیر اعظم نے سخت نوٹس لے لیا

bagghi

وزیر اعظم شہباز شریف نے 14 اگست کی سرکاری تقریب میں چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کی بگھی پر سواری کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے پر مایوسی اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دونوں افسران کو الگ الگ تحریری طور پر انتباہ جاری کیا۔ تحریری انتباہ میں کہا گیا کہ افسران کی بگھی پر آمد سے مراعات اور نمود و نمائش کا تاثر ملا، ایسا طرز عمل عوامی خدمت کے بنیادی اصولوں سے متصادم ہے کیونکہ سرکاری افسران عوام کی امانت کے طور پر عہدے سنبھالتے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہا کہ سرکاری افسران سے عاجزی، ضبط، وقار اور درست فیصلوں کی توقع کی جاتی ہے، ایسے طرز عمل سے سرکاری اداروں پر عوامی اعتماد مجروح ہوتا ہے، اعلی افسران سے متوقع طرز عمل کے معیار کی پاسداری ضروری ہے، دارالحکومت کے انتظامی سربراہ سے اعلی ترین معیار کی توقع ہے۔ دستاویز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے فرائض کی انجام دہی میں محتاط رہنے اور آئندہ ایسا طرز عمل نہ دوہرانے کی ہدایت کی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کو وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حرف بہ حرف عمل کرنے کا حکم دیا۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL