ایس سی او رکن ممالک کےنیشنل کوآرڈینیٹرز کا اجلاس، بھارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

مصنف:
شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈینیٹرز کے اجلاس کیلئے دو سال بعد بھارتی وفد پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی وفد کی قیادت نیشنل کوآرڈینیٹر الوک امیتابھ دیمری کر رہے ہیں۔ یہ دو سال بعد کسی بھی بھارتی وفد کی پاکستان آمد ہے۔ ایس سی او رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈینیٹرزکا اجلاس پاکستان کے نیشنل کوآرڈینیٹر کی صدارت میں ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان تعاون اور رابطہ کاری کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس آئندہ سال پاکستان میں شیڈول ہے۔





