سیشن عدالت اسلام آباد نے چینی شہری کو سزائے موت کا حکم دے دیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ین گو شوان کو پاکستان پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت سزائے موت کا حکم دیا۔
عدالت نے ملزم کو مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ فیصلے کے مطابق معاوضے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ین گو شوان کو پاکستان پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت سزائے موت کا حکم دیا۔ عدالت نے ملزم کو مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ فیصلے کے مطابق معاوضے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے ملزم کو گھر میں غیرقانونی داخلے سے متعلق دفعہ کے تحت بھی 7 سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
تاہم عدالت نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 354 کے تحت عائد الزام سے ملزم کو بری کردیا، مذکورہ دفعہ کسی خاتون کی عصمت یا حیا مجروح کرنے کی نیت سے اس پر حملہ یا مجرمانہ طاقت کے استعمال سے متعلق ہے۔





