Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے


وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے خطاب میں فلسطین اور کشمیر سمیت اہم عالمی امور پر بات کریں گے، جبکہ علاقائی اور عالمی سلامتی کی بدلتی صورتحال پر مؤقف پیش کریں گے۔


وزیراعظم شہباز شریف کشیدگی کے خاتمے، مذاکرات، سفارتکاری اور تنازعات کے پُرامن حل پر زور دیں گے، جبکہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو اُجاگر کریں گے۔ انسداد دہشتگردی، اسلاموفوبیا اور اقوام متحدہ میں اصلاحات بھی وزیراعظم کے خطاب کا حصہ ہوں گی۔ شہباز شریف جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر متعدد اجلاسوں اور تقریبات میں بھی شریک ہوں گے۔


وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقاتیں ہوں گی، جس دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار الگ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتیں مختلف ممالک اور عالمی اداروں سے تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے ہوں گی۔ اسحاق ڈار 23 ستمبر کو مصنوعی ذہانت سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں شریک ہوں گے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL