Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شہری کو برہنہ کر کے فحش حرکات،تشدد،ملزم گرفتار

mulzimm98

اہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں رکشہ کرائے کے تنازع پر شہری کو مبینہ طور پر اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنانے اور فحش حرکات کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان رکشہ کرائے کے تنازع پر بلال نامی شہری کو زبردستی ایک حویلی میں لے گئے، جہاں اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان نے تشدد کے دوران شہری کا سر منڈوا دیا جبکہ اس کے ابرو اور مونچھیں بھی کاٹ دیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے دورانِ تشدد شہری کو برہنہ کرکے مبینہ طور پر فحش حرکات بھی کیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس دیتے ہوئے کارروائی کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی، جس پر پولیس نے مرکزی ملزم علی حسن کو گرفتار کرلیا اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ایس پی سٹی فرحت عباس کے مطابق دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر ریڈ کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں پر تشدد اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، تمام ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL