Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران میں ہزاروں عمارتیں تباہ، درجنوں طبی مراکز اور اسکول متاثر

iran tal


ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق 28 فروری سے جاری حملوں کے دوران ملک بھر میں ہزاروں عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں جن میں بڑی تعداد رہائشی عمارتوں کی ہے۔
ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر تباہ ہونے والی 43 ہزار عمارتوں میں سے تقریباً 36 ہزار 500 اقامتی یونٹس شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صرف تہران میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے دوران تقریباً 10 ہزار عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
‎ایرانی حکومتی ترجمان کے مطابق ان حملوں میں 43 ایمرجنسی طبی مراکز، وہاں موجود 32 ایمبولینسیں اور 120 اسکول بھی متاثر ہوئے ہیں۔
‎بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں 223 خواتین ہلاک ہو چکی ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی تعداد 206 تک پہنچ گئی ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق شہری انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔