Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

نئے انتظامی یونٹس وجود میں آجائیں تو اس میں کیا حرج ہے؟ خواجہ آصف

Kh.Asif

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے پر آئندہ انتخابات کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں، یہ معاملہ اگلے انتخابات سے پہلے ہی حل کرلیا جائےگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہاکہ یہ ایک تعمیری بحث ہے جس کا کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور نکلنا چاہیے اگر اختیارات کا کچھ حصہ انتظامی یونٹس یا اضلاع کو منتقل کردیا جائے اور نئے انتظامی یونٹس وجود میں آجائیں تو اس میں کیا حرج ہے؟ انئے انتظامی یونٹس وجود میں آجائیں تو اس میں کیا حرج ہے؟ اس وقت عوام کے لیے سروس ڈیلیوری کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، پورے پاکستان کے عوام کو شکایات ہیں، ہمیں سیاسی مصلحت کی وجہ سے اس معاملے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی بحث جاری ہے، جس میں اب شدت آ گئی ہے۔ تاہم، ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اس کے خلاف ہیں،پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ کچھ بھی ہو جائے سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیا جائےگا، جبکہ مسلم لیگ ن پنجاب کی تقسیم کے خلاف ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم ملک میں نئے صوبوں کا مطالبہ کررہی ہے، جبکہ حال ہی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ سسٹم ناکام ہو چکا ہے، ہمیں نئے انتظامی یونٹس کی طرف جانا ہوگا۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL