امریکی حکام کی محمد بن سلمان کو ہٹا کر کسی اور کو اقتدار سونپنے کے لیے اہم ملاقاتیں
باغی ٹی وی : سعودی عرب کے حوالے سے اہم خبریں زیر گردش ہے کہ محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان کے ساتھ اعلی امریکی حکام کی ملاقاتیں ہو رہی ہیں. جس کا مقصد ان کو ولی عہد کے عہدے پر براجمان کرنے کی بات چیت ہوئی ہے
ایرانی میڈیا کے مطابق پنٹاگون کے اعلی حکام کے ساتھ بن سلمان کے بھائی خالد بن سلمان کی خفیہ ملاقاتوں کی خبریں منظر عام پر آئی ہیںجس کے بعد امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ ان خفیہ میٹنگز کا مقصد ایران کا مقابلہ کرنے کے متعلق حکمت عملی وضع کرنا ہے .
پینٹا گان کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان نے منگل کے روز امریکی وزارت دفاع کے اعلی فوجی حکام سے ملاقات کی .
واضح رہے کہ امریکہ جمال خاشقچی کے قتل کے المناک واقعے کے بعد محمد بن سلمان کو نا پسند کرتا ہے اور خاص کر موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن محمد بن سلمان کا سخت ناقد ہے . ان کی جگہ ان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان کو ولی عہد بنائے جانے کا عندیہ ظاہر کرچکا ہے تاہم امریکی رائے عامہ کے دباؤ کے باوجود صدر جوبائڈن نے بظاہر اس معاملے سے خود کو دور رکھا ہوا ہے۔
خالدبن سلمان کے پاس سعودی وزارت دفاع کا قلمدان ہے ، جنہوں نے یمن کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے .
تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ امریکی صدرد محمد بن سلمان کو اقتدار سے دور کرنے کے اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں تاہم وہ اس مسئلے کو پوری طرح سے ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں اور تھوڑے تھوڑے عرصے کے بعد جمال خاشقچی قتل کا معاملہ سامنے آجاتا ہے۔اس سلسلے میں وہ اپنی الیکشن مہم میں محمد بن سلمان کو انصاف کے کٹہرے میںلانے کی بات بھی کر چکے ہیں .