امریکا کا پاکستان کیلیے اعلان، بھارت کی ہار ہے، فردوس عاشق اعوان

0
77

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایف سولہ طیاروں کیلیے امریکا کا تکنیکی،لاجسٹک سپورٹ کا اعلان بڑی کامیابی ہے،

پاکستان کی کامیابی، امریکا نے ایسا اعلان کر دیا کہ بھارت سن کر آگ بگولا ہو جائے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امریکا کی طرف سے یہ اعلان پلوامہ کے بعد بھارتی پروپیگنڈے کی ہار اور ہمارے اصولی موقف کی جیت ہے،وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دورے کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ،امریکا نے پاکستان کےایف سولہ طیاروں کیلیےتکنیکی،لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا ہے،امریکا ایف سولہ طیاروں کیلیے 125 ملین ڈالر کی سپورٹ فراہم کریگا.

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی،اپوزیشن کا اجلاس جاری، چیئرمین سینیٹ نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

پاک امریکا تعلقات خطے کے استحکام کے لئے انتہائی ضروری ہیں: آرمی چیف

فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دورہ امریکہ دونوں ممالک میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، معاشی تعاون بڑھانے میں سنگ میل اور خطے میں مثبت ماحول پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

نواز شریف نااہل اور نا لائق، مریم نواز نے آج تسلیم کر لیا

بلاول نے عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا، اہم ترین خبر

مشیر برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا نے وزیراعظم کے موقف کی تائید کی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان درست سمت میں نئی منزلوں کی جانب گامزن ہے۔ ملکی معیشت کی مضبوطی،قومی ترقی اور اصلاحات کا عمل تبدیلی لا رہا ہے۔

Leave a reply