باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے امریکہ میں ہلاکتیں 5 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہیں

امریکا میں کرونا وائرس سے 5110 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 215 ہے، امریکہ میں کرونا کے مریضوں میں اضافے کے بعد ضروری طبی سامان کی شدید قلت پیدا ہو گئی۔ امریکا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد چین، اسپین، اٹلی جیسے ممالک سے دگنا ہو گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ آنے والے دن قوم کے لیے مشکل ہوں گے۔ نیویارک کے گورنر پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 20 فیصد مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست نیویارک میں 75 ہزار 983، نیو جرسی میں 18 ہزار 696، کیلیفورنیا میں 8 ہزار 548، میچیگن میں 7615، فلوریڈا میں 7000 سے زائد جبکہ دیگر ریاستوں میں بھی ہزاروں کی تعداد میں مریض موجود ہیں۔

امریکا میں کرونا وائرس کی وبا میں مبتلا افراد کی تعداد اتنی تیزی سے بڑھ رہی ہے کہ ہسپتالوں میں طبی عملے کو ماسک سمیت حفاظتی سامان کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ اگر امریکی شہریوں نے احتیاط نہ کی تو کرونا وائرس انتہائی مہلک ثابت ہوگا

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

Shares: