امریکہ میں کرونا سے کتنے لاکھ ہلاکتیں ہو سکتی ہیں؟ ٹرمپ نے کیا خدشے کا اظہار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، امریکہ میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پہلے نمبر پر آ گئی ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے ایک لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔اگر ملک میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ تک محدود رہی تو یہ بڑی کامیابی ہوگی، 2 ہفتوں تک اموات کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 2 ہفتوں تک ہر شخص حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرے۔ امید ہے کہ یکم جون تک ملک بحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، تاہم فتح سے پہلے فتح کے اعلان سے بدتر کوئی اور چیز نہیں ہوگی ۔بہت جلد کورونا وائرس پر قابو پالیں گے۔ پہلے آپ سن رہے تھے کہ 22 لاکھ لوگ مر جائیں گے لیکن اب یہ نمبرز بہت کم ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2 ہزار 484 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 42ہزار 70 ہوگئی ہے، جبکہ 4ہزار 559 صحتیاب ہوۓ ہیں، امریکی صدر نے امریکہ میں کرونا کے بعد لگائی گئی پابندیوںکو 30 اپریل تک بڑھا دیا،امریکیوں کوجاری حکمنامے مین کہا گیا ہے 10 سے زائد افراد کے اجتماع سے بھی گریز کیا جائے، امریکیوں کو ریسٹورنٹس اور دیگر عوامی مقامات سے بھی دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہدایت نامے کے مطابق بیمار اشخاص گھر ہی میں رہیں، بوڑھے افراد دوسرے لوگوں سے دور رہیں ،اور گھروں پر ہی رہیں.
کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، امریکی فوج کے 10 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
امریکی فوج کے اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد پینٹاگون سے معاہدے کے تحت ایک دوا ساز کمپنی فوج اور دیگر عملے کیلئے مفت دوا فراہم کرے گی۔
دوسری جانب امریکا میں دارالحکومت واشنگٹن عوام کے لیئے بند کر دیا گیا ہے، وائٹ ہاؤس نے دورے اور تقریبات ملتوی کردی ہیں۔ کوئی عام شخص ایوان نمائندگان، سینیٹ اور کیپیٹل ہل کے کسی دفتر میں داخل نہیں ہوسکےگا۔ بریفنگ کے دوران لوگ ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھیں گے۔ حکام پریس کانفرنس یا بریفنگ کے دوران چند فٹ کا فاصلہ رکھیں گے
امریکی کانگریس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مہلک وائرس سے ملک میں 150 ملین افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رکن کانگریس ڈاکٹر برین مناہن نے پیش گوئی کی ہے کہ وائرس کی موجودہ صورت حال سے ممکنہ طور پر امریکا میں 70 سے 150 ملین کے قریب افراد متاثر ہوں گے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیش گوئی کے تحت امریکا کی 46 فیصد آبادی کرونا وائرس کی پلیٹ میں آسکتی ہے اور لاکھوں اموات کے بھی امکانات ہیں