یمن کے قریب امریکی بحریہ کے جنگی جہاز نے متعدد میزائلوں کو ناکام بنا دیا

میزائل ایرانی حمایت یافتہ حوثی عسکریت پسندوں کی جانب سے داغے گئے
0
70

یمن کے قریب امریکی بحریہ کے جنگی جہاز نے متعدد میزائلوں کو ناکام بنا دیا جبکہ امریکی عہدیداروں نے سی این این کو بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں کام کرنے والے امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے آج یمن کے ساحل کے قریب متعدد میزائلوں کو روکا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ میزائل ایرانی حمایت یافتہ حوثی عسکریت پسندوں کی جانب سے داغے گئے جو یمن میں جاری لڑائی میں مصروف ہیں۔


جبکہ دوسرے عہدیدار کے مطابق تقریبا 2-3 میزائلوں کو روکا گیا۔ بعد ازاں جمعرات کو پینٹاگون کے پریس سیکریٹری بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائیڈر نے تصدیق کی کہ یو ایس ایس کارنی نے یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی فورسز کی جانب سے داغے گئے تین زمینی حملوں کے میزائلوں اور متعدد ڈرونز کو مار گرایا۔

تاہم سی این این نے لکھا کہ انہوں نے کہا، یہ کارروائی مشرق وسطی میں تعمیر کردہ مربوط فضائی اور میزائل دفاعی ڈھانچے کا ایک مظاہرہ ہے اور ہم اس اہم خطے میں اپنے شراکت داروں اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے جب بھی ضروری ہو استعمال کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جبکہ ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی ہم زمین پر موجود کسی شہری کو جانتے ہیں۔
توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری
نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے
تاہم رائڈر نے کہا کہ پینٹاگون اس وقت یقینی طور پر یہ نہیں کہہ سکتا کہ میزائل اور ڈرون کس چیز کو نشانہ بنا رہے تھے، لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ میزائل یمن سے داغے گئے تھے اور بحیرہ احمر کے ساتھ شمال کی طرف بڑھ رہے تھے، ممکنہ طور پر اسرائیل کے اہداف کی طرف تھے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل میں حماس کے دہشت گرد انہ حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ ایران طویل عرصے سے حماس کا حامی رہا ہے جبکہ یو ایس ایس کارنی بدھ کے روز نہر سوئز کے راستے بحیرہ احمر میں داخل ہوا تھا۔ امریکی فلیٹ فورسز کی کمان نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ اس سے مشرق وسطیٰ میں سمندری سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

Leave a reply