اسرائیل کو تسلیم کرنے بارے امریکہ میں بھی سوالات ہوئے,نگران وزیر خارجہ
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ ہرفیصلے میں قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہیں ،فلسطین کا مسئلہ فلسطینیوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے،۔نگران وزیراعظم نے جنرل اسمبلی اجلاس میں اہم ایشوزپر قومی نکتہ نظرپیش کیا
پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دورہ اقوام متحدہ دورے کے دوران 78 ویں اجلاس سے خطاب کیا،ایس ڈی جی اجلاس میں وزیراعظم انوار الحق کا کڑ نے شرکت کی ،چین کے وزیراعظم کی جانب دئیے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی ،دورے کے دوران یورپین اور دیگر ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقات کی. وزیراعظم نے یو ایس بزنس کو نسل کے نما ئندوں سے ملا قات ہوئی، ڈاکٹروں کے وفد نے بھی وزیراعظم سے ملا قات کی،او آئی سی کنٹینٹ گروپ کے اجلاس میں وزیر خارجہ نے شرکت کی، شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کی اجلاس میں وزیر خارجہ نے شرکت کی، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی 20 ملاقاتیں ہوئیں اقوام متحدہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر، امریکہ کی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر بریفنگ دی،
وزیراعظم انوار الحق نےاپنےخطاب میں ایس ڈی جیز کو پورا کرنے کا اعادہ کیا، موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے 100 بلین ڈالرز کے فنڈز کو جلد از جلد قائم کر نے کا کہا، سعودی عرب کے اسرائیل کو تسلیم کرنا جو بھی پاکستان میں فیصلہ ہوتا ہے اس میں نیشنل انٹر سٹ ہو تے ہیں ،اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں امریکہ میں بھی سوالات ہوئے، پاکستان ہر فیصلہ قومی مفاد کو مد نظر رکھ کر کرے گا،پاکستان کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی صداقت نہیں،پاکستان کا موقف ہےکہ فلسطین ایک آزاد ریاست کے طور پر قائم ہو، وزیر اعظم انوار الحق کی اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر درجنوں ہم منصبوں سے ملاقاتیں ہوئیں، اسلامو فوبیا تمام مسلم ممالک کےلیے ایک اہم مسئلہ ہے جس پر بات ہوئی،اقوام متحدہ اسلامو فوبیا کے حوالے سے اقدامات اٹھائے،ڈنمارک میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے سے قانون سازی ہوئی ہے،پاکستان ائسولیشن کا شکار بالکل بھی نہیں ہوا،بیشتر وزرائے خارجہ کی خواہش تھی کہ وہ پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں،
اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی طرف پیشرفت ہو رہی ہے۔
سعودی نصابی کتب سے تقریباً تمام سام دشمن مواد ہٹا دیا گیا
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب نے پی ٹی آئی کی زبان بولی ہے
اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق میں پاکستان کے خلاف بیان کو سختی سے مسترد کیا ہے
اسرائیل اور بھارت سے پی ٹی آئی کو پیسے ملے
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات