اسامہ ستی قتل کیس، وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ، وزیراعظم کا دبنگ اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا
وفاقی کابینہ نےآڈیٹرجنرل پاکستان کے اختیارات سے متعلق بل کی منظوری دے دی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کوعام ٹینڈرنگ کے ذریعےٹیکس اورڈیوٹیزسے استثنیٰ دینے کی منظوری دی گئی،کابینہ نے ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو پولیس اسٹیشن ڈیکلیئرکرنے کی منظوری دے دی،نوشہرہ میں کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیرسےمتعلق چاررکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
وفاقی کابینہ کوقرضوں کےعلاوہ بیرونی فنڈزسےمتعلق بریفنگ موَخر کر دی گئی،وفاقی کابینہ نے لیگل اینڈجسٹس ایڈاتھارٹی کےڈائریکٹرجنرل کی تعیناتی کی منظوری دے دی،پاکستان کونسل فارسائنس و ٹیکنالوجی کےبورڈآف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی،کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی
اسامہ ستی کے قتل کی تحقیقات کا معاملہ بھی کابینہ میں زیر بحث آیا،کابینہ نے رائے دی کہ اسامہ ستی کے والدین جیسے چاہیں ویسے تحقیقات کرائیں،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسامہ ستی واقعہ افسوسناک ہے،کیس میں انصاف ہوگا،اسامہ ستی واقعے کومثالی بنائیں گے،اسامہ ستی کے ورثاجیسے چاہیں تحقیقات کروائیں،وزیراعظم نے منظوری دے دی، وزیراعظم عمران خان نے وزیرداخلہ کومعاملہ دیکھنے کی ہدایت کر دی،اور کہا کہ اس کیس کی شفاف انکوائری ہوگی
پولیس فائرنگ سے جاں بحق اسامہ سٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی،کتنی گولیاں لگیں؟