اشنا شاہ بنی فلسطینیوں کے حق میں‌ریلی کا حصہ

ہم سب کا فرض‌ہے ہم اپنے مشکل میں پھنسے بہن بھائیوں کے حق میں آواز اٹھائیں
ushna shah

کراچی میں‌فلسطینیوں کے حق میں سول سوسائٹی نے ایک ریلی نکالی جس میں‌ اداکارہ اشنا شاہ بھی شریک ہوئیں. اس ریلی میں موجود شرکاء نے جہاں فلسطین کے حق میں‌پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے وہیں اشنا شاہ نے بھی فلسطین کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میں یہاں پر اس لیے ہوں کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ ہر پاکستانی کو اس ریلی کا حصہ بننا چاہیے، 1948 فلسطین پر ظلم ہورہا ہے، یہ جنگ نہیں بلکہ نسل کشی ہے، یہ غیر قانونی ہے.اسرائیل، ہسپتالوں پر بمباری کر رہا ہے اور دنیا صرف دیکھ رہی ہے، دنیا کے سپر پاور ممالک کے ہاتھوں پر معصوم فلسطینیوں کا خون ہے، مغربی میڈیا فلسطین پر غلط رپورٹنگ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”جب تک فلسطین کو انصاف نہیں ملتا وہ آزاد نہیں ہوجاتا ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ”ہم ان کے حق میں‌ریلیاں‌بھی نکالیں گے اور اپنی آواز دنیا کے ہر فورم پر بلند کریں گے. اشنا شاہ نے کہا کہ ہم سب کا فرض‌ہے کہ ہم اپنے مشکل میں پھنسے بہن بھائیوں کے حق میں آواز اٹھائیں اور دنیا پر پریشر ڈالیں کہ وہ مسئلہ فلسطین حل کروائے .

آج فلسطین تو کل ہم بھی ظلم کا شکار ہو سکتے ہیں زارا نور عباس

میں‌نے کراچی میں‌اپنا ریسٹورانٹ شروع کیا ہے فاطمہ آفندی

اداکارائوں کو امیر مرد سے محبت ہوتی ہے سلیم معراج

Comments are closed.