ابوظبی: مینگرووز کے دس لاکھ بیج بونے کیلئے ڈرونز کا استعمال

0
41

ابوظبی کی ماحولیاتی ایجنسی (ای اے ڈی) نے امارات میں مینگرووز کے دس لاکھ بیج بونے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا ہے۔

باغی ٹی وی: سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے جمعرات کو اپمی رپورٹ میں بتا یا کہ الظفرا کے علاقے میں مختلف مقامات پر لگائے گئے مینگرووز ابو ظبی مینگروو اقدام کی مدد سے ڈرون شجرکاری منصوبے کے پہلے مرحلے کا حصہ ہیں۔

اس عمل میں تھری ڈی نقشہ بنانے کے لیے علاقے کا جغرافیہ بھی ڈرونز کے ذریعے اسکین کیا جاتا ہے پھراس علاقے کے لیے سب سے زیادہ موثر پودے لگانے کا نمونہ الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے شمار کیا جاتا ہےاس کےبعد ڈرونز کوبوئے جانے والے بیجوں سے بھردیا جاتا ہے اور آسمان سے گرا دیا جاتا ہے۔

یہ عمل ہاتھ سے پودے لگانے کے مقابلے میں تیز اور سستا ہے کیونکہ اس میں سخت مزدوری اور پودوں کی نقل و حمل کی ضرورت باقی نہیں رہتی ہے۔ یہ لاگت مؤثربھی ہے کیونکہ یہ مینگروو کے پودے لگانے کی مجموعی قیمت کو کم کرتا ہے،مینگروو نرسریوں اور متعلقہ اخراجات کی ضرورت کو ختم کرتا ہے اور انھیں دوردرازدشوارگذارعلاقوں تک پہنچانے میں سہولت رہتی ہے۔

ابوظبی مینگروواقدام کا اعلان سب سے پہلے فروری 2021 میں ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع پرکیا گیا تھا انہوں نے ابو ظبی ایگزیکٹو کونسل کے ممبراور ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زاید سے جبیل مینگروو پارک میں ملاقات کی تھی۔

ٹیکساس کے پہلے مسلمان قانون سازوں نے صدیوں قدیم قرآن پاک پرحلف اٹھا لیا

یہ اقدام ابوظبی کے مینگرووز کے تحفظ کی حمایت میں تحقیق اور جدت طرازی کے عالمی مرکز کے طور پر امارات کو قائم کرنے کے منصوبوں کی حمایت کرتا ہے اور آب و ہوا کی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے مینگرووز کی اہمیت پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

یہ متحدہ عرب امارات کی موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کی وزارت کے ہدف کے حصول میں بھی معاون ہوگا۔اس کا اعلان 2021 میں گلاسگو میں کوپ 26 کانفرنس کے موقع پرکیا گیا تھا۔وزارت نے 2030 تک مینگروو کے ایک کروڑپودے لگانے کے ملک گیر منصوبے کی نقاب کشائی کی تھی۔

ای اے ڈی کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شیخہ سالم الظہیری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے 1970 کی دہائی میں بانی صدرمرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی رہ نمائی میں مینگرووز کی شجرکاری کا آغاز کیا تھا۔انھیں ملک کے پہلے ماہر ماحولیات کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

بھارت کی ریاستی دہشت گردی:میانمارکی فضائیہ نے گھُس کرمارا

انھوں نے ابوظبی کے جزیروں اور سرزمین کے ساحلوں کے ساتھ مینگرووز کی شجرکاری کا آغاز کیا تھا۔ امارت میں مشرقی مینگروو شجرکاری کایہ پہلا پروگرام تھا اگرچہ دنیا کے مینگرووز قدرتی اور انسانی چیلنجوں کی وجہ سے کم ہو رہے ہیں،مگرابو ظبی کے پاس بتانے کے لیے ایک مختلف کہانی ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات میں بڑے پیمانے پر اور خاص طور پر ابوظبی میں مینگرووز کی شجرکاری سست لیکن مستحکم انداز میں جاری ہے‘‘۔

ایک اہم مثال جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعہ دس لاکھ مینگروو بیج لگانے کا ہمارا تازہ منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ ابوظبی مینگروو انیشی ایٹوکی جانب سے چلائے جانےوالےمتعدد پروگراموں میں سے ایک ہےاس کا مقصد متحدہ عرب امارات کے 2030 تک 10 کروڑ مینگرووز لگانے کے وعدے کی معاونت کرنا ہے۔

2100 کے شروع تک زمین پر موجود 80 فیصد گلیشیئر پگھل سکتے ہیں

Leave a reply