امریکہ کا دوہرا معیار، انتہا پسند مودی کو کیا نظر انداز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے مذہبی آزادی کے حوالے سے جن ممالک کو بلیک لسٹ کیا ہے اس میں چین، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ پہلی بار نائیجیریا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
امریکہ نے گذشتہ دنوں 7 دسمبر کو مذہبی آزادی کے حوالے سے پہلی بار نائیجیریا کو بھی اپنی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا ہے تاہم بھارت کا نام اس فہرست سے شامل نہیں جہاں مذہبی آزادی آج کل ایک بڑا مسئلہ ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ مغربی افریقی ملک نائیجیریا بھی ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں،1998 کے بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ کے مطابق تشویش پائی جاتی ہے۔
امریکی قوانین کے مطابق جن ممالک کو مذہبی آزادی کے لیے بلیک لسٹ کیا گیا ہو انہیں اسے بہتر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ امریکی امداد ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔ حالانکہ امریکی انتظامیہ جب چاہے ان پابندیوں کو ختم بھی کر سکتی ہے۔امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی رپورٹ میں پایا ہے کہ دنیا میں10 میں سے 8 افراد کو مذہبی بنیادوں پر پابندیوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟
بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا
لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی
لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص
کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟
کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت
کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا
مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی
لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد
ہندو انتہا پسندوں کا پاکستان کیخلاف نعرے لگوانے کے لئے مسلمانوں پر تشدد
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، جہاں کہیں بھی مذہبی آزادی نہیں پائی جاتی وہاں دہشت گردی اور تشدد پنپتا ہے۔ ہم بیرون ملک مذہبی برادریوں کے لیے آزادی کی جو وکالت کرتے ہیں اس سے امریکی شہریوں کے تحفظ اور ان کی خوشحالی کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے
بھارت میں انتہا پسند جماعت بی جے پی کی حکومت ہے اور جب سے مودی اقتدار میں آیا ہے تب سے مذہبی آزادی کا وجود ہی نہیں، مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو دن دہاڑے مار دیا جاتا ہے، رواں برس دہلی فسادات ہوئے جس میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا،لاکھوں کی املاک کو جلایا گیا، بھارت میں گاو کشی کے نام پر مسلمانوں کو ذبح کیا جا رہا ہے اسکے باوجود امریکہ نے بھارت کا نام اس لسٹ میں شامل نہیں کیا،
تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر مودی کے ٹرمپ سے تعلقات بہتر ہیں اسی لئے امریکہ نے بھارت کو نظر انداز کیا ہے،
امریکی سفیر برائے مذہبی آزادی سیموئیل براؤن بیک نے بھارت کو تشویشناک ممالک کی فہرست میں شامل نہ کرنے سے متعلق پریس کانفرنس میں وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ کمیشن نے بھارت کو تشویشناک ممالک میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی لیکن وزیر خارجہ پومپیو نے تجویز پر عمل نہیں کیا۔ بھارت میں مذہبی آزادی کا معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھایا گیا تھا لیکن اس کے باوجود بھارت کو نہ تو تشویش والے ممالک اور نہ ہی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا۔
سیموئیل براؤن سے سوال کیا گیا کہ کیا فیصلے پسندیدہ اور ناپسندیدہ کی بنیاد پر کئے جارہے ہیں، جس پر انہوں نے دونوں ممالک میں مذہبی آزادی کے معاملے کا بغور جائزہ لیا جاتا۔براؤن بیک نے کہا کہ پاکستان، بھارت دونوں ممالک کے دورے کرچکا ہوں، بھارت میں مذہبی اقلیتوں پُرتشدد ایک بڑامسئلہ ہے۔