عثمان بزدار نے عون چودھری کو 50 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عون چودھری کو 50 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے ٹی وی پروگرام میں کردار کشی پر عون چودھری کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ نجی ٹی وی پروگرام میں عون چودھری نے بے بنیاد الزامات لگائے۔

کسی کو بھی پاکستان چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیرخارجہ

بھیجے گئے نوٹس میں عثمان بزدار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عون چودھری الزامات پر معافی مانگیں ورنہ قانونی چارہ جوئی کروں گا اور معافی نہ مانگنے پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ عون چودھری کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہا ہوں، عون چودھری کو جلد لیگل نوٹس بھجوا رہا ہوں انہوں نے ہمیشہ صاف شفاف دیانتداری کی سیاست کی ہے۔

واضح رہے کہ عون چودھری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے حوالے سے خواب بنی گالہ میں دیکھاجاتا تھا اوربیگ لاہور پہنچ جاتا تھا،اس معاملےمیں خاور مانیکا اوران کے بیٹےسمیت سارا گینگ ملوث تھا میں نے خود وزیراعظم کو آکر بتایا کہ آپ نے یہ بہت بڑا بلینڈر کر دیا ہے آپ نے کیا کر دیا ہے اس نااہل کو آدھا پاکستان پنجاب حوالے کر دیا ہے اور اس کا صلہ یہ ملا کہ اگلے ایک ہفتے کے اندر مجھے پنجاب کی کابینہ سے علیحدہ کر دیا گیا ۔

میں نے انہیں کہا اس لیے ہم نے یہ جدوجہد نہیں کی تھی یہ کون لوگ ہیں جن لوگوں کی جتنی تقرریاں ہو رہی ہیں جتنی پنجاب میں بیورو کریسی چینج ہو رہی ہے وہاں منڈی بازار لگا وہ کس لیے لگامیں نے عمران خان کو بتایا تھا پنجاب کو فرح گوگی اور احسن گجر چلا رہے ہیں۔
عون چوہدری نے کہا تھا کہ 2018 سے پہلے دین کہاں تھا ہم تو چاہتے تھے ہم سے دین کی باتیں کریں لیکن یہ مذہب کی بات کو بیچ میں اسلام کو بیچ میں لانا میں اس کا قائل نہیں ہوں یہ ان کا ایجنڈا ہے آپ نے کرنی سیاست ہے ہم جب حق اور سچ کی بات کرتے ہیں تو آپ وہ سنتے نہیں بات وہاں کہاں جاتا ہے انصاف ۔

ہم سچ بات کرتے ہیں کہ ایک چور، نااہل اور کرپٹ کو پنجاب کا سی ایم لگا دیا وہاں امربالمعروف وہاں فیصلہ کہاں جاتا ہے۔ عون چوہدری نے کہا کہ کرپٹ بھی ہیں اور کرپشن کی ایسی ایسی داستانیں ہیں کہ آپ کے رونگٹھے کھڑے ہوجائیں گے ،آپ کو آگے نظر آجائے گا کیسے کیسے انکشاف ہوں گے آپ کے سامنے آجائیں گے، میں بھی سادہ آدمی ہوں۔

عمران خان کو 3 روز جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل جائے گی،رانا ثناءاللہ

Comments are closed.