لاہور :سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار درخواست ضمانت لے کر بطور ملزم اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوگئے
باغی ٹی وی : سابق وزیر اعلی پنجاب کے خلاف سرکاری اراضی کی جعلی الاٹمنٹ کے الزام مقدمہ درج ہے 900 کنال اراضی اپنے نام منتقل کرانے کا کیس ،عدالت نے عثمان بزدار کی 16 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی
عدالت پیشی کے موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دامن صاف ہے اسلیے خود پیش ہوا ہوں، لندن دبئی یا امریکہ نہیں بھاگا۔ اداروں کا احترام کرتا ہوں مگر اداروں میں سیاسی مداخلت کے سخت خلاف ہوں م نے اپنے دور حکومت میں محکمہ اینٹی کرپشن کو سیاسی مقاصد کیلئے ہرگز استعمال نہیں کیا۔ وزارتِ اعلیٰ سنبھالنے کے پہلے دن سے لیکر آخری دن تک تمام افسران کو میرٹ فالو کرنے کی تلقین کی۔ انشاءالله تمام کیسز اور معاملات میں سرخرو ہوں گے اور عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے
عثمان بزدار کاجنوبی پنجاب سے مبینہ فرنٹ مین اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا
واضح رہےکہ قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان احمدخان بزدار کے مبینہ فرنٹ مین کو اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے گرفتار کرلیاہے اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان احمدخان بزدار کے جنوبی پنجاب سے مبینہ فرنٹ مین ایس ای لوکل گورنمنٹ خرم عباس کو اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے گرفتار کیا تھا –
میری سابقہ بیوی کے والد نے ساز بازکر کے مقدمات بنوائے،سابق ڈی آئی جی پولیس
ایس ای لوکل گورنمنٹ خرم عباس ڈیرہ غازیخان میں تعیناتی کے دوران بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث رہا ہے جہاں پراس نے اس حد تک کرپشن کی کہ کاغذات میں کروڑوں روپےکی سکیمں مکمل ہیں لیکن فزیکلی طورپران سکیموں کازمین پر کہیں بھی وجود نہیں ہے اور اِدھر مظفرگڑھ میں 134 ترقیاتی اسکیموں کی جانچ پڑتال کے دوران بے ضابطگیاں ثابت ہونے پرمقدمات درج کیے گئے ،جسے گزشتہ روز اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے گرفتارکیا تھا۔