اے این پی نے حکومت سے علیحدگی خبروں کی تردید کردی

0
26

اے این پی نے حکومت سے علیحدگی خبروں کی تردید کردی

ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ اے این پی سے متعلق ميڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،وفاقی حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غورکرنے کی خبریں سچ پر مبنی نہیں اے این پی پختونخوا کے صدر کی حیثیت سے میں مرکزی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتا،پارٹی کی کوئی میٹنگ میرے زیر صدارت نہیں ہوئی ،میڈیا پر جو اجلاس دکھایا جارہا ہے، وہ بلوچستان کے پارلیمانی امور سے متعلق تھا،اجلاس کی صدارت مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کی تھی،میں بحیثیت صوبائی صدر مرکزی سینئر نائب صدر کی خواہش پر اجلاس میں شریک ہوا تھا،تاحال مرکزی پارٹی کی حکومتی اتحاد سے نکلنے سے متعلق کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے،

واضح رہے کہ اے این پی کے حوالہ سے نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ اے این پی حکومت سے الگ ہونا چاہ رہی ہے اور اس ضمن میں اجلاس بھی ہوا ہے،تا ہم اب اے این پی کی جانب سے تردید آ گئی ہے، شہباز شریف حکومت کی اتحادی جماعتوں نے اگرچہ حکومت کے خلاف بولنا شروع کر دیا ہے تا ہم ابھی تک کسی بھی جماعت نے حکومت نے علیحدگی کی کسی خواہش کا اظہار نہیں کیا، پیپلز پارٹی سمیت تمام حکومتی اتحادی جماعتوں نے چند روز قبل بھی شہباز شریف کی قیادت پر بطور وزیراعظم اعتماد کا اظہار کیا ہے، گزشتہ روز جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان کی بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی تھی ،آج آصف زرداری اور بلاول کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی،دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی بھی ملاقات ہوئی اور شہباز شریف کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا،

Leave a reply