اداکار عثمان مختار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ نعمل خاور نے اپنے چہرے کی سرجری کروائی ہے یا نہیں کروائی اس میں کسی کو کیا مسئلہ ہے. نعمل خاور پر اس وقت جس قسم کی تنقید ہو رہی ہے وہ بے جا ہے کیونکہ انہوں نے جو بھی کیا ہے اپنے چہرے کے ساتھ کیا ہےاس میں کسی کا نقصان تو نہیں ہوا؟ نعمل خاور ہوں یا کوئی بھی آرٹسٹہر ایک کی پرسنل لائف ہوتی ہے اس میںمخل ہونا مناسب بات نہیں ہوتی. نعمل خاور کی میں نے تصاویر دیکھی ہیں وہ کافی دلکش لگ رہی ہیں،
اداکار عثمان مختار نے کہا کہ ”انہوں نے اپنی آنے والی سائنس فکشن فلم ’عمرو عیار‘ پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ فلم سے متعلق زیادہ باتیں نہیں بتا سکیں گے”۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ فلم میں ’عمرو عیار‘ کے مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے، وہ پاکستان کے پہلے سپر ہیرو بنیں گے جب کہ فلم میں سپر ولن بھی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آج تک انہوں نے اپنے کسی کردار سے متعلق ایسا نہیں سوچا کہ انہیں یہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔
ان کے مطابق انہوں نے تمام کردار سوچ سمجھ کر کیے اور انہیں اپنے تمام کرداروں سے محبت ہے۔








