مزید دیکھیں

مقبول

پی ٹی آئی کو چھوڑنے کے بعد عثمان ترکئی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

پی ٹی آئی کو چھوڑنے کے بعد عثمان ترکئی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے ساتھ پریس کانفرنس میں عثمان ترکئی نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ ہم کسی پارٹی میں نہیں اپنے گھر واپس آئے ہیں، پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت پر قیادت کا شکر گزار ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کیلئے جدوجہد کی۔ جبکہ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ عمران خان کو صرف اپنی اور اپنی بیگم کی فکر ہے، عمران خان نے دوسروں کی بیماری کا مذاق اڑایا لیکن خود پلستر جیب میں لیے پھرتے رہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عثمان ترکئی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 صوابی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان ترکئی کا کہنا تھاکہ ہم پہلے مسلم لیگی تھے، اس کے بعد بھٹو شہید کےساتھ تھے، بعد میں ہم پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، عمران خان کے ساتھ انصاف کی باتیں کرنے کی وجہ سے شامل ہوئے تھے، مجھے پی ٹی آئی میں ہونے کے باوجود نظر انداز کیا گیا، پرویز خٹک نے مجھے آگے آنے نہیں دیا اور ہمارے خلاف صوبائی سطح پر سازش کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرنے کے ساتھ کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی کے ساتھ اب آگے نہیں چلیں گے، عدالت نے ہمیں بحال بھی کیا تو پی ٹی ائی کی سیٹوں پرنہیں بیٹھوں گا۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra