مریم کو بلا کر ہم نے پتھر نہیں کھانے،بزدار نے شراب کیس میں جواب جمع کروایا یا نہیں؟ ڈی جی نیب نے بتا دیا

0
46

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے شراب لائسنس کیس میں ابھی تک جواب جمع نہیں کروایا

ڈی جی نیب سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کو دو مرتبہ نوٹسز بھجوا چکے ہیں،

صحافی نے سوال کیا کہ مریم نواز کو دوبارہ طلبی کا نوٹس کب بھجوا رہے ہیں ؟ جس پر ڈی جی نیب نے کہا کہ مریم نواز کو طلب کرکے ہم نے پتھر کھانے ہیں ؟ کبھی پولیس نے بھی کسی ہر پتھر پھینکے ہیں

ڈی جی نیب سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ نیب میرٹ پر کاروائی کرتا ہے،نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،نیب نے کرپٹ افراد سے اربوں روپے ریکوری کی

واضح رہے کہ 25 اگست کومال مقدمہ میں شامل گاڑی نیب افسران کے زیر استعمال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی،احتساب عدالت لاہورنے ڈی جی نیب کو 3 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوھدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے،انیب کے جن افسران کو طلب کیا تھا کیا وہ پیش ہو گئے ہیں؟

انچارج آر ڈی ایم سی فاروق اعظم اور تفتیشی افسر وحید احمد چودھری پیش ہوئے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم کہاں ہیں؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈی جی نیب مصروف تھے اس لیے نہیں آئے، عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی جی نیب کس نوعیت کے مصروف ہیں؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب آفیشل ادارہ ہے، یوں ڈی جی نیب کی مصرفیات نہیں بتانا چاہتا،

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری اداروں میں تو روزانہ مصروفیات ہوتی ہیں،فیصل بینک کے وکیل نے استدعا کی کہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیوں نیب نے پریشر ڈال دیا ؟ نیب مال مقدمہ کی گاڑی کیوں استعمال کر رہا ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے جج کو جواب دیا کہ نیب گاڑی استعمال نہیں کر رہا، عدالت نے استفسار کیا کہ ٹریکر کمپنی کا ریکارڈ غلط کہہ رہا ہے؟ وارث جنجوعہ نے کہا کہ ٹریکر کمپنی کے ریکارڈ نے تو مسائل پیدا کئے ہیں،

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

مولانا کر رہے ہیں حکومت کے خلاف بہت بڑی تیاری،کن وزراء کا چاہتے ہیں استعفیٰ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

بلاول صاحب،دوسرے صوبہ سے لاڑکانہ یا نواب شاہ کا ڈی سی لگا کر دکھائیں،کراچی کے ساتھ دشمنی کیوں؟ رضا ہارون

عدالت نے استفسار کیا کہ کونسا قانون نیب کو مال مقدمہ کو ذاتی استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مال مقدمہ کی گاڑی ذاتی استعمال تو نہیں ہوئی، مال مقدمہ کی گاڑی تو ریاست کی ڈیوٹی میں استعمال ہوئی، احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کہا کہ گاڑی چوری ہو جائے تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟ ڈی جی نیب کو کہیں کہ وہ 12 بجے پیش ہوں،

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ چیئرمین نیب لاہور آ رہے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ تو پھر چیئرمین کو نیب بلا لیتا ہوں،اگر چیئرمین نیب نہ آئے تو نقصان کے ذمہ دار آپ ہوں گے، عدالت نے جس کو بلانا ہے اس نے آنا ہے، نیب جو چاہے کرتا رہے؟ بتائیں مال مقدمہ کے غلط استعمال پر عدالت کو نوٹس لینے کا اختیار ہے ؟

Leave a reply