باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے تیل سے بھرے ایران کے چار جہاز پکڑ لیے ہیں، جہاز ایران سے تیل لے کر وینزویلا جا رہے تھے۔
امریکہ کی وزارت انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جہازوں میں گیارہ لاکھ بیرل تیل موجود ہے، ایران پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی پر امریکہ نے ان جہازوں کو اپنے قبضے میں لیا۔
دوسری طرف ایران نے اس خبر کی تردید کی ہے، وینزویلا میں تعینات ایران کے سفیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ خبر ایران کے خلاف جاری امریکی پروپگینڈے کا حصہ ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے ایرانی ٹینکر کو پکڑنے کے حوالے سے جھوٹ بولا ہے، یہ ٹینکر نہ تو ایران کے تھے اور نہ ہی ان پر ایرانی جھنڈے تھے،امریکہ جھوٹ بول کر اپنی ذلت کو چھپانا چاہتا ہے
تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
امریکی سینئر عہدیدار نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ ایران کے آئل ٹینکر قبضے میں لینے میں کوئی فوجی طاقت استعمال نہیں کی گئی تھی اور یہ کہ جہازوں کو ضبط نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے بجائے ، امریکی حکام نے جہاز کے مالکان ، انشورنس کمپنیوں اور کپتانوں کو اجازت کے ساتھ دھمکی دی کہ وہ اپنا سامان ان کے حوالے کرنے پر مجبور کریں ، جو اب امریکی املاک بن گیا ہے۔
امریکا نے ایرانی آئل ٹینکر ضبط کرنے کے لیے وارنٹ جاری کر دیئے