رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کی سنی گئی

0
33

رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کی سنی گئی

باغی ٹی وی :یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کی سنی گئی ، یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کی ہڑتال کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے، انتظامیہ نے کارپوریشن کے ڈیلی ویجرز ملازمین کی یومیہ اجرت میں 240 روپے تک اضافہ کر دیا اور مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں بھی 10 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کارپوریشن کے اس اقدام سے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں ماہانہ 3500 سے 7000 روپے تک اضافہ ہوگا، یومیہ اجرت اور تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ڈیلی ویجز ملازمین کی یومیہ اجرت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2019 سے ہو گا جبکہ یکم جولائی 2019 سے مارچ 2020 کے بقاجات اقساط میں ادا کئے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ انڈر میٹرک اور میٹرک کی تعلیمی قابلیت والے ڈیلی ویجز کی یومیہ اجرت میں 125روپے کے اضافہ سے ان کی یومیہ اجرت 550 روپے سے بڑھا کر 675 روپے مقرر کردی گئی ہے، انٹرمیڈیٹ اور ڈرائیورز کی یومیہ اجرت 130 روپے کے اضافے کے ساتھ 650 روپے سے بڑھا کر 780 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ گریجوایشن اور ایم اے کی تعلیمی قابلیت والے ملازمین کی یومیہ اجرت 140روپے کے اضافے کے ساتھ 700 روپے سے بڑھا کر 840 روپے کردی گئی ہے.
اس سے قبل ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر جمعہ کے روز سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگیا ہے، عوام کو ماہ رمضان میں عوام کو 19 اشیاء خردو نوش پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق آٹے ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے، چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے برقرار رہے گی۔ مشروبات پر 15 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔بیسن پر 10 فیصد سبسڈی دی جارہی ہے،کھجور پر اوپن مارکیٹ کی نسبت کم از کم 5 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے۔ چائے پر 8 سے 10 فیصد سبسڈی دی ہے۔ اس کے عللاوہ دال،چاول سمیت مختلف اشیاء فراہم کی جارہی ہے

Leave a reply