"کورونا سے بچاو کی شاندارویکسین مہم” ٹرانسپورٹ میں کی جارہی ہے ویکسینیشن

0
48

اسلام آباد:”کورونا سے بچاو کی شاندارویکسین مہم” ٹرانسپورٹ میں کی جارہی ہے ویکسینیشن ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کورونا سے بچاو کی مہم ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہ کہ این سی او سی کی طرف سے اب ٹرانسپورٹ میں کام کرنے والے ڈرائیورز ، ہیلپرز اور سفرکرنے والے مسافروں کو بھی کورونا ویکسین لگائے جائے گی ، پاکستانی حکام نے ٹرانسپورٹ میں کورونا ویکسین کو یقینی بنانے کے لیے نئی مہم شروع کی ہے جو 18 دسمبر تک جاری رہے گی۔

اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’شہر میں یا شہر سے باہر جانے والی تمام ٹرانسپورٹ کو داخلی اور خارجی راستوں پر چیک کیا جائے گا جس میں بس سٹینڈ، ٹال پلازے، انٹر چینجز اور موٹر وے یا ہائی وے پر صوبائی سرحدیں شامل ہیں۔‘

حالیہ مہینوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں واضح کمی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیسز میں ویکسین کی مہم کے باعث کمی ہوئی ہے۔ پاکستان میں تقریباً 13 کروڑ افراد ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا چکے ہیں۔پاکستان میں اب تک کورونا انفیکشن کے 12 لاکھ 89 کیسز سامنے آئے ہیں اور 28 ہزار 830 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے بیان میں کیا گیا ہے کہ ’صرف ویکسین شدہ افراد اور ایسے افراد کو سفر کی اجازت ہوگی جنہیں خصوصی طور پر استثنیٰ دیا گیا ہے۔‘این سی او سی کے مطابق موبائل ویکسینیشن ٹیمز موقعے پر ڈرائیوروں اور مسافروں کو ویکسین لگائیں گی۔

دوسری جانب نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی سی) نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے تین مشتبہ کیسز کے نمونوں کا رزلٹ پیر تک حاصل ہوگا۔پاکستانی حکام نے کہا تھا کہ اومی کرون کا پہلا کیس کراچی میں رپورٹ ہوا۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 46 ہزار ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے صرف 288 مثبت آئے۔

Leave a reply