کرپشن ویڈیواسکینڈل ،ویڈیو میں کون کون؟ نام الیکشن کمیشن میں پیش،کیس کہاں بھجوا سکتے ہیں؟ ای سی پی کے اہم ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے اورمبینہ کرپشن وڈیواسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے سماعت کی ،پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ وکیل کے ساتھ کمیشن میں پیش ہوئیں،وکیل نے کہا کہ خدا کے نزدیک ناپسندیدہ فعل انصاف نا کرنا ہے،الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ آپ کے پاس کیا شواہد ہیں؟ وکیل عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہمارے پاس وڈیوز ہیں،ممبر ای سی پی ارشاد قیصر نے کہا کہ یہ وڈیوز گزشتہ روز بھی چلائی گئی تھیں، الیکشن کمیشن کیس سیشن جج کو بھجواسکتےہیں، ہمارے پاس یہ اختیار ہے، ہم نے گزشتہ روز آرڈر کیا تھا کہ دیگر افراد کو بھی درخواست میں شریک بنائیں،

الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ ہم نے گزشتہ روزکہا تھا کہ رشوت لینے اوردینے والا برابر ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ دونوں فریقین کو لائیں،وکیل عالیہ حمزہ نے کہا کہ مریم نے کہا کہ میرا ٹکٹ چلا، کہیں پیسا چلتا ہے، کہیں ٹکٹ چلتا ہے، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آڈیو وڈیو ٹیپ کی صداقت د یکھنی ہوتی ہے،یہ جمہوریت کا حسن ہے اس لیے ووٹ کو خفیہ رکھا گیا ہے،وکیل عالیہ حمزہ نے کہا کہ اس حسن نے ہمیں اتنا تنگ کیا کہ آج ہم یہاں آرہے ہیں، الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ ہم کسی ایم این اے، ایم پی اے کو نہیں جانتے، مرکزی مجرم وہ ہیں جو مستفید ہو رہے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ آپ ان افراد کا بھی ہمیں بتادیں تاکہ ہم انہیں یہاں لائیں،

فرخ حبیب اور ملیکہ بخاری کے وکیل علی ظفر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے،وکیل علی ظفر نے کہا کہ انہیں جوابدہ بنانے کا کہا تھا،ہم نے وڈیو کی ٹرانسکرپٹ بنائی ہے،جمیل احمد خان اور فہیم خان وڈیو میں ہیں، اس وڈیو میں علی حیدرگیلانی ہیں جو رشوت دے رہے ہیں،جس شخص نے وڈیو بنائی اس کا حلف نامہ پیش کررہے ہیں،

سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟

سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم

کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا

سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

کیا کپتان انتخابات سے خوف زدہ ہیں؟ وعدہ پورا کریں، بلاول

آصف زرداری کا نواز شریف،مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، بڑا فیصلہ کرلیا

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر بھی حکومت کو بڑا سرپرائز دیں گے،زرداری متحرک

ن لیگ کو پنجاب اور پیپلز پارٹی کو سندھ تک محدود کردیا ،ترجمان اسلام آباد سیٹ ہارنے کے باوجود نہال

یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں چیئرمین سینیٹ کے لئے وزیراعظم نے امیدوار کا کیا اعلان

چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، اگلا بڑا معرکہ کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

وزیراعظم سے آرمی چیف کے بعد ایک اور اہم شخصیت کی ملاقات، لاہور سے کس کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا؟

ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟

گیلانی کی نااہلی کی درخواست، الیکشن کمیشن نے کس کو دے دیا بڑا جھٹکا؟

Shares: