اسلام آباد ،تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے سیکٹر آئی نائن ٹو میں step to learn سکول انتظامیہ نے 6 سالہ طالب علم کو گیارہ ماہ میں بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر برہنہ ویڈیوز نیٹ پر اپلوڈ کر دی۔ انتظامیہ نے بچے کی پڑھائی کی مد میں والدین سے 50 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیا لی۔متعلقہ دفعات ایف آئی آر سے غائب کر دی گئی۔تفتیشی کا کہنا تھاکہ جو دفعات بنتی ہیں وہ فوراً لگا کر ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
مدعی مقدمہ کا کہنا تھاکہ میرا بیٹا محمد کعب صفدر عمر تقریبا6 سال عرصہ 18-11 ماہ سے (Step to Learn (STL سکول واقع پلاٹ نمبر 216 سٹریٹ نمبر 7 سیکٹر 9/2-1 اسلام آباد میں بطور طالب علم پڑھتا ہے۔سکول مذکورہ بورڈنگ و رہائش بھی فراہم کرتا ہے۔اور جو بچے Outism کا شکار ہیں ان کو تعلیم مہیا کرتا ہے اوراس کی مد میں تقریبا3 لاکھ روپے ماہانہ سائل سے فیس وصول کرتا ہے یہ کہ جنوری 2022 سے لیکر آج تک الزم علیہ عمیر بن طاہر اور الزم علیہ سعد عمیر کو تقریبا 50 لاکھ روپے ادا کرچکے ہیں اور دیگر اخراجات اس رقم سے علیحدہ ہے یہ کہ کچھ عرصہ قبل الزم علیہ عمیر بن طاہر نے بذریعہ فون میری زوجہ کو لاہور میں اطلاع دی کہ آپ کچھ عرصہ اسلام آباد آکر رہائش پذیر ہو جائے اور اپنے بیٹے کعب کے ساتھ وقت گزاریں۔ کیونکہ وہ آپ کو روزانہ پکارتا ہے۔جس پر میری بیوی عرصہ 1 ماہ سے اسلام آباد رہائش پذیر ہیں یہ کہ چند روز قبل میری بیوی کو شک ہوا کہ بچے کی حالت دن بدن بگڑتی جارہی ہے تو مورخہ 19.05.23 کو بوقت صبح12:00 بجے واقع سکول STC میری زوجہ اس کا بھائی حسن اور ہمشیرہ آمنہ پہنچے تو چیخوں کی بلند آواز میں سنیں اور بشم خود دیکھا کہ الزام علیہان عمیر طاہر ، سعد عمیر ، عائشہ عمیر ودیگر سٹاف کے ممبران 2 کس جن کے نام سے واقف نہیں میرے بیٹے کعب پر بہیمانہ تشدد کر رہے تھے۔جس پر الزام علہیان کو روکا توہ طیش میں آگئے اور واقع CCTV فوٹیج مانگنے پر الٹا۔میری زوجہ عائشہ ملک و دیگران کے ساتھ بدتمیزی کی اور دھکے دیئے اور عورت کی بے حرمتی بھی کی اور ہمارا داخلہ سکول میں بند کر دیا
بعد ازاں جب الزام علہیان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو وہ الٹا جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے اور اپنی رقم کی واپسی تقریبا 50 لاکھ کا واپسی کا تقاضا کیا تو ہمیں بلیک میل کرنے کی غرض سے میرے بیٹے محمد کعب کی غیراخلاقی و نازیبا ویڈیو You Tube پر ڈال دی مزید یہ کہ غیر اخلاقی ویڈیو کو وائرل کردیا اور مزید تحقیق کرنے پر پتہ چلاکہ میرے بچے کے جسم پر بے شمار تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ اور بچے کا خون وغیرہ بھی نکالتے رہے اور بھوکا پیاسا وغیرہ رکھ کر زہنی اذیت دیتے رہے اور اب ہمیں اسلام آباد سے واپس جانے اور قانونی کاروائی کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں۔تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 709/23 بجرم 337F1/328A/506/34 درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے
مسافر کی جانب سے خاتون پر پیشاب کرنے کی خبروں کے بعد سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہ
11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال