fbpx

کالعدم ٹی ایل پی کی ہٹ دھرمی اورپرتشدد مظاہروں کی وجہ سے کھربوں روپے کا نقصان،درجنوں خاندان تباہ

لاہور: کالعدم ٹی ایل پی کی ہٹ دھرمی اورپرتشدد مظاہروں کی وجہ سے کھربوں روپے کا نقصان،درجنوں خاندان تباہ ،اطلاعات کے مطابق ملک میں کالعدم ٹی ایل پی کی ہٹ دھرمی اورپرتشدد مظاہروں نے ملک وقوم کاکھربوں روپے کا نقصان کردیا ہے ، اس حوالے سے معاشی ماہرین اوراداروں کا کہنا ہے کہ چند دن کے پرتشدد مظاہروں نے ملک کوئی بہت پیچھے دھکیل دیا ہے

ادھر ذرائع کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کالعدم تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے ملک کے سب سے بڑے اور مہنگے ترین ماس ٹرانزٹ منصوبے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی حکام کے مطابق لاہور اورنج لائن میٹر ٹرین کے کچھ اسٹیشنز اور ٹریک کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، اسی باعث پنجاب حکومت کے فیصلے کے باوجود تاحال اورنج لائن میٹر ٹرین سروس بحال نہیں ہو سکی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کسی حادثے کے خدشے کے پیش نظر ٹرین سروس کا دوبارہ آغاز مزید تعطل کا شکار ہوا ہے۔ متاثرہ اسٹیشنز کی مرمت اور ٹریک کی دوبارہ ٹیسٹنگ کے بعد اورنج لائن ٹرین دوبارہ دوڑے گی۔اسٹیشنز اور ٹریک کی مرمت میں کچھ دن لگ سکتے ہیں، تب تک لاہور کے شہری اورنج ٹرین کی سواری کرنے سے محروم رہیں گے

دوسری طرف پولیس حکام کے مطابق پنجاب ، سندھ ، کے پی اوربلوچستان میں کالعدم ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں درجنوں خاندان تباہ ہوکررہ گئے ہیں

یہ بھی بتایا جارہاہےکہ کہیں مارکیٹوں اوردوکانوں کا جلادیا گیا توکہیں گاڑیوں ، بسوں ،کاروں اوررکشوں کوجلاکراس مظاہروں کوجلابخشی گئی

ادھر تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ وہ اس قومی سانحے پرجو معلومات اکھٹی کررہے ہیں وہ بہت خطرناک حد تک پریشان کن ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں نے ان مظاہروں کے دوران اس حد تک نفرت اورتنگ نظری کا مظآہرہ کیا کہ سامنے آنے والے کسی غریب اوربے سہارا شخص کو بھی معاف نہ کیا اوراسے ہرصورت زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کی کوشش کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.