اٹلی جانے کے خواہشمند ہوجائیں تیار:ویزے ہی ویزے:پاکستانیوں کوخوشخبری سنادی گئی

0
27

اسلام آباد:اٹلی جانے کے خواہشمند ہوجائیں تیار:ویزے ہی ویزے:پاکستانیوں کوخوشخبری سنادی گئی ،اطلاعات کے مطابق اٹلی کے لیے پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے کہا ہے کہ اٹلی نے پاکستان کو 2022 کے لیے سیزنل ورک ویزا کی لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سفیر جوہر سلیم نے کہا ہے کہ اٹلی نے سیزنل ورک ویزا لسٹ میں پاکستان کو شامل کر لیا ہے، سیزنل ورک ویزا پاکستانی لیبر فورس کے لیے بڑی خوش خبری ہے۔

جوہر سلیم کے مطابق کرونا وبا کے باوجود پاکستان کی اٹلی کو برآمدات میں 9.1 فی صد اضافہ ہوا ہے، پاکستان کی برآمدات گزشتہ سال 786 ملین ڈالر رہی جو بلند ترین سطح ہے، جب کہ دوسری طرف وبا کے باعث غیر یورپی ممالک سے اٹلی کی درآمدات میں 14 فی صد کمی ہوئی۔

اٹلی میں پاکستانی سفیرجوہرسلیم نے کہا پاکستان نے 300 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا ہے، اٹلی میں چاول کی مجموعی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 37.4 فی صد ہے، پاکستانی باسمتی کو اٹلی زیادہ پسند کیا گیا ہے۔

پاکستانی سفیر جوہر سلیم کے مطابق پاکستانی ورکرز نے بلند ترین 601 ملین ڈالر بطور ترسیلات زر بھیجے، یوں اٹلی سے پاکستان کو ترسیلات زر میں 66 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a reply