ووٹ چوری کا حساب لے کر جاؤں‌ گا، بلاول

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کا شکر گزار ہوں ، راتوں رات نتائج تبدیل کرکے پیپلز پارٹی کو ہرایاگیا،جی بی13کےحلقے میں موسم کا بہانہ بناکرالیکشن نہیں کرایا گیا .جی بی 13 کےحلقے میں موسم کا بہانہ بناکرالیکشن نہیں کرایا گیا ،جی بی اے ٹو کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر الیکشن ہوا ہی نہیں ،جس پولنگ اسٹیشن سےبیلٹ بکس چوری کیےگئے،ایسے الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں..جذباتی فیصلے کرنے اور انتہائی قدم اُٹھانے پرمجبور نہ کیا جائے.بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کا اعلان کردیا ہے.

بلاول بھٹو سے سوال کیا گیا کہ آپ جمہوری حکومت ہیں لیکن آپ کے احتجاج کی وجہ سے سڑکیں بند ہیں . ٹائر جلائے جا رہے ہیں. لوگ تنگ ہیں. کیا یہ جمہوری رویہ ہے . تو اس کے جواب میں‌کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور پر امن احتجاج کو جمہوری حق سمجھتی ہے ہاں‌میں یہ کہوں گا جس سے لوگوں کو تنگی ہو وہ کام نہ کیا جائے لیکن ایسا کرنے والے پیپلز پارٹی کو بدنام کر رہے ہیں.
بلاول نے کہا ہے کہ اگرچہ یہاں ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے . اگر ایک سیٹ بھی ہوئی تو ہم لڑیں گے. موجودہ حکومت کو علم ہی نہیں‌ہے کہ حکومت کیسے چلنی ہے . ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر احتجاج کا حتمی لائحہ عمل بنایا جائے گا.گلگت سے جانے کیلئے کل کی فلائٹ کینسل کردی ہے،گلگت بلتستان کےعوام اپنےحقوق کاتحفظ چاہتےہیں،ہم ان کاتحفظ کریں گے،انہیں یہ نہیں پتاوزیراعلیٰ کس کوبناناہےتوحکومت بناناتودورکی بات ہے.

Shares: