وفاقی وزرا کی فضل الرحمان سے ملاقات، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی درخواست

0
34
Maulana

وفاقی وزرا کی فضل الرحمان سے ملاقات، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی درخواست

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے جبکہ ملاقات میں وفاقی وزرا نے مولانا فضل الرحمان سےسپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنےکی درخواست کی ہے. اس حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ کچھ روز قبل بھی ملک میں حالات خراب ہوئے لہٰذا وفاقی حکومت چاہتی ہے پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے۔

وفاقی وزرا کی اپیل پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم اعلان کرچکے ہیں فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا، ملک بھرسےقافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوچکے۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ کارکن پر امن ہیں اور پر امن احتجاج ہوگا، ہمارے کارکن ایک گملہ یا پودا بھی نہیں توڑیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے عدالتی رویے کے خلاف کل سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے کا کہا اعلان کیا تھا.

Leave a reply