واجبات ادا نہ ہونے پر صحت کارڈ پر علاج بند کردیا گیا

0
52
Sehat Card

واجبات ادا نہ ہونے پر صحت کارڈ پر علاج بند کردیا گیا

اسٹیٹ لائف انشورنس کو عدم ادائیگی پر خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت نئے مریضوں کے علاج پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جبکہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستا ن نے اپنے اعلامیے میں صحت کارڈ پلس پروگرام پینل میں شامل اسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت نئے مریض لینا بند کر دیں۔

اسٹیٹ لائف انشورنس کے اعلامیے کے بعد صوبے بھر کے اسپتالوں میں صحت کارڈ پلس پروگرام کے ہیلتھ ڈیسک اب بند رہیں گے۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کی جانب سے صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت نئے داخلے عارضی طور پر روک دینے کے اقدام کے جواب میں نگراں مشیر صحت ڈاکٹرعابد جمیل کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ لائف کو 14.8 ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے اور حکومت کے پاس فی الحال اتنے پیسے نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ماہانہ چار ارب روپے دینے پڑ رہے ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ فنڈز کا مسئلہ حل کریں۔ نگران مشیر صحت نے سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بغیر منصوبہ بندی کے پروگرام شروع کرنے کا یہی نتیجہ نکلتا ہے۔ دریں اثنا خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیرخزانہ و صحت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف تیمور جھگڑا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کارڈ پروگرام کو قانونی تحفظ حاصل ہے، نگران حکومت فروری اورمارچ میں اسٹیٹ لائف کے ساتھ طے شدہ 4 ارب روپے جاری کرے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں پسے عوام کو مفت علاج سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔ علاوہ ازیں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے صحت کارڈ کے ذریعے نئے مریضوں کے علاج پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کارڈ سے لاکھوں لوگ کو علاج کی سہولت میسر تھی۔ انہوں نے بتایا کہ نگران حکومت نے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو اقساط کی ادائیگی بند کردی ہے جو ایک ظالمانہ قدم ہے، جس کی وجہ سے صوبوں کے اسپتالوں میں اسٹیٹ لائف انشورنس نے آپریشن بند کردیا ہے۔

Leave a reply