واجد خان کی موت پر بالی وڈ شخصیات کا افسوس کا اظہار

آج یکم جون کو بالی وڈ معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رُکن موسیقار و اداکار واجد علی 43 سال کی عمر میں کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں ان کے اچانک انتقال کئی خبر سے مداح اور ساتھی اداکار و موسیقار حیران و پریشان ہو گئے بھارتی فنکاروں و معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا-

باغی ٹی وی: بالی وڈ کے معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رُکن موسیقار و اداکار واجد علی 43 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ان کے اچانک انتقال کی خبر سے مداح اور ساتھی اداکار و موسیقارحیران پریشان ہو گئےبھارتی فنکاروں اور معرقف شخصیات نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موسیقار چند روز پہلے نجی ہسپتال میں اس وقت داخل کروایا گیا جب ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واجد علی گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور ان میں کورونا کی علامات بھی ظاہر ہوئیں تھیں جس کے باعث ان کی طبعیت زیادہ خراب ہو گئی – طبعیت ذیادہ خراب ہونے کی وجہ سے پچھلے چار دنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے یکم جون کو انتقال کر گئے-

موسیقار کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنے دکھ کا اظہار کیا


بھارتی اداکار سلمان خان نے ٹویٹر پر لکھا کہ واجد ہمیشہ ایک فرد کی حیثیت سے محبت ، احترام ، سے یاد رکھیں گے ، آپ کی خوبصورت روح کو سکون ملے …


اکشے کمار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ باصلاحیت اور ہمیشہ مسکراتے ہوئے واجد خان کی بے وقت موت کے بارے میں سن کر حیرت زدہ اور غمگین ہو گیا ہوں۔ وہ بہت جلد چلا گیا۔ خدا اس مشکل گھڑی میں ان کے خاندان کو طاقت عطا کرے-


امیتابھ بچن نے ان کے لئے دعائیں اور تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ واجد خان کے انتقال پر بہت حیرانی ہوئی.. ایک مسکراتی مسکراہٹ کا ہنر ختم ہو گیا ..


سونم آہوجا کپور نے تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ واجد خان کی روح کو سکون ملنے کی دعا کی-


سونم آہوجا کپور نے ایک اور ٹویٹ میں اپنی ایک واجد خان کے ساتھ لی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا-


روینا ٹنڈن نے پورے خاندان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ واجد خان جلدی چلے گئے. ٹیلنٹ اور ایک خوبصورت شخص ، دونوں بری طرح سے کھوگئے ہیں-


ورون دھون نے اپنے والد کے ساتھ لی گئی واجد خان کی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خبر سن کر حیران رہ گئے واجدخان بھائی میرے اور میرے کنبے کے بہت قریب تھے۔ وہ آس پاس کے مثبت لوگوں میں سے ایک تھے۔ واجد بھائی ہم آپ کو یاد کریں گے موسیقی کے لئے آپ کا شکریہ-


پریانکا چوپڑا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ خوفناک خبر۔ ایک بات جو مجھے ہمیشہ یاد رہے گی وہ ہے واجد بھائی کی ہنسی۔ ہمیشہ مسکراتے رہتے تھے۔ جلدی چلے گئے. ان کے اہل خانہ اور غمزدہ ہر شخص سے میری تعزیت۔ آرام کرو میرے دوست۔ آپ میرے خیالات اور دعاؤں میں ہیں۔

بالی وڈ کے معروف میوزک ڈائریکٹر کرونا کی وجہ سے جاں بحق

Leave a reply