وکیل کا لباس پہن کر ملزم نے کمرہ عدالت میں گولیاں چلا دیں، دو افراد کی موت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
جڑانوالہ عدالت میں مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان ملزم کو قتل اور اسکے ساتھی کو زخمی کردیا تا ہم بعد میں زخمی کی بھی موت ہو گئی عدالت کے اندر قتل کے واقعہ پر آر پی او نے معاملہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے جڑانوالہ کمرہ عدالت میں وکیل کے یونیفارم میں ملبوس ملزم نے فائرنگ کی،پولیس نے جائے وقوعہ سے ملزم کو گرفتار کر لیا،
تھانہ کھرڑیانوالہ کے مقدمہ قتل کی شہادت کے دوران جیل لائے گئے مقدمہ قتل کے ملزم کو مخالف فریق نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ملزم نے کمرہ عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہتھکڑیاں لگے ملزم پر فائرنگ کر کے اسکو قتل جبکہ ایک شخص کو زخمی کر دیا پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق احاطہ عدالت میں ہونے والا قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے جڑانوالہ میں عدالت میں فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لے لیا اورآر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی،وزیراعلیٰ نے گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم دے دیا اور کہا کہ عدالت میں اسلحہ لے کر جانے کے حوالے سے غفلت کا تعین کیا جائے ۔غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،سو سے زائد افراد زیر حراست
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،اجلاس میں بزدار نے دیا بڑا حکم
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،پولیس افسران کی شامت آ گئی
واضح رہے کہ عدالت میں اسلحہ لے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی کئی واقعات پیش آ چکے ہیں، اس سے قبل 4 جولائی کو بھی پولیس نے کاروائی کی تھی, عدالت کے باہر سے پولیس نے دس مسلح افراد کو گرفتار کر لیا جو عدالت میں داخل ہونا چاہتے تھے، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد ہوا ہے. پولیس کے مطابق 3مسلح افرادپارکنگ میں کھڑے تھے جبکہ 7 عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے.
آئین میں کہاں لکھا ہے الیکشن کمیشن چیئرمین سینیٹ انتخاب نہیں کرائے گا؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
3 سال گزرگئے،یہ کام نہیں ہوا،حکومت کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا







