ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ والدین پرتشدد کے واقعات قانونی، اخلاقی اورمعاشرتی لحاظ سے ناقابل برداشت ہیں، قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ اخلاق کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اپنے دفترمیں بیٹوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے رائیونڈ کے رہائشی فریاد سے ملاقات کی ہے، ڈی آئی جی آپریشنزنے فریاد سے وقوعہ بارے استفساراوراظہارہمدردی کیا ہے، انہوں نے تشدد کا شکار بننے والے فریاد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اورانصاف دلانے کی یقین دہانی کروائی ہے.

ساجد کیانی نے کہا کہ حکومت کی رٹ قائم ہے، کوئی فرد کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرسکتا ہے، والدین پرتشدد کرنے والوں کو قرارواقعی سزا دلائی جائے گی۔ فریاد سے ملاقات کا مقصد مظلوموں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے، پولیس اُن کے ساتھ ہے۔شہری تشدد کے واقعات کی اطلاع پولیس کودیں، ذمہ داری پوری کریں گے، گذشتہ روزبیٹوں نے رائیونڈ کے علاقے میں باپ کو اغواء اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

Shares: