والٹن ایئرپورٹ کے اطراف اراضی کی نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

لاہورہائیکورٹ نے نشاندہی کے بغیروالٹن ایئرپورٹ کے اطراف اراضی کی نیلامی روک دی

لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے بعد حکم دیا کہ متاثرہ شہریوں کی اراضی کی نشاندہی کے بغیرنیلامی نہ کی جائے ، درخواست گزار نے عدالت میں کہا تھا کہ شہریوں کی 176 کنال اراضی کو سرکاری ڈکلیئرکیا جا رہا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ اراضی کی نیلامی کو روکا جائے اور پہلے نشاندہی کی جائے،

قبل ازیں گزشتہ ایک سماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے والٹن ائیرپورٹ کے تربیتی طیاروں کو 8 ہفتے تک پروازوں کی اجازت دے دی تھی، درخواست میں والٹن ایئرپورٹ مسماری کیلئے آرڈیننس کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا تھا دوران سماعت سول ایوی ایشن اتھارٹی نے والٹن ائیرپورٹ کے انفراسٹرکچر کی مرید کے، فیصل آباد اور سیالکوٹ منتقلی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے والٹن ایئر پورٹ کی اراضی پر کثیر المنزلہ عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے سو سالہ تاریخ کا حامل والٹن ایئر پورٹ گرانے کیلئے آرڈیننس بھی جاری کر دیا ہے اور والٹن ایئر پورٹ کی حیثیت تبدیل کرنے سے قبل درخواست گزاوں کو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا لہذا والٹن ایئر پورٹ کی حیثیت تبدیل کرنے کیلئے جاری آرڈیننس کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے ایک حکم جاری کیا گیا تھس جس میں کہا گیا تھا کہ تاحکم ثانی ایئرپورٹ پرطیارہ اڑانے کی اجازت نہیں ہے لاہور کے پرانے ایئرپورٹ جسے والٹن ایئر پورٹ کہا جاتا ہے کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بہت بڑا فیصلہ کیا ہے اوراعلان کیا ہے کہ وہ اس جگہ پردنیا کا سب سے بڑا ٹریڈ سنٹربنانے جارہے ہیں

والٹن ایئرپورٹ:اگرعمران خان یہ کام کرنے میں کامیاب ہوگئے تویہ پاکستان کی کامیابی ہوگی:اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ‌ کردیا

وزیراعلیٰ بزدار والٹن ایئرپورٹ اورملحقہ علاقوں کے لئے ترقیاتی اتھارٹی کی سربراہی کریں گے

والٹن ائیرپورٹ کو تجارتی مرکز بنانے کیلئے درخت اور نرسریاں کاٹنے کیخلاف درخواست پر ہوئی سماعت

لاہور کا تاریخی والٹن ایئرپورٹ بند ، طلبا سراپا احتجاج

والٹن ایئر پورٹ پر فلائنگ آپریشن بارے لاہور ہائیکورٹ نے حکم دے دیا

Shares: