لاہور:عمران خان کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں:ہمارے دور میں ملک میں خوشحالی ہی خوشحالی تھی:شاہد خاقان عباسی کی کھرے سچ میں سینئر صحافی مبشرلقمان سے کھری کھری باتیں ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج پی این این پرسینئرصحافی مبشرلقمان کے "کھرےسچ”پروگرام میں اہم سوالات کے جوابات دیئے
Shahid Khaqaan Abbasi (PMLN) Former PM of Pakistan on #KharaSach with @mubasherlucman
Watch LIVE NOW👇🏻👇🏻https://t.co/ZY8AqUtM6n 👈🏻👈🏻@SKhaqanAbbasi @pmln_org @MaryamNSharif @NawazSharifMNS #فارن_فنڈنگ_کیس_کا_فیصلہ_دو #ٹوکری_کو_عزت_دو #imrankhan #maryamnawaz @mubasherlucman pic.twitter.com/wdqpI2ZYkP
— Team ML (@TeamLucmanML) January 6, 2022
سنیئر صحافی کے سوال پرشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں بس اس کو چلانے والوں کی اہلیت کی ضرورت ہے جو صرف اور صرف ن لیگ کے پاس ہے ،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے دور میں ملک میں خوشحالی تھی اور ٹیکسز کا نظام بہترتھا ، تاہم ابھی اس میں اصلاح کی گنجائش تھی مگرنوازشریف کوکرپشن پرسزا مل گئی اور یہ کام نہ ہوسکا
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے اس ملک میں شفاف انتخابات ہونے چاہیں تاکہ منتخب حکومت اس ملک کو بہتر انداز سے چلاسکے ، ایک سوال کے جواب میں ان کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں میں شفاف الیکشن نہیں ہوئے ،ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ ن لیگ نے نوازشریف کواقتدار میں لانے کے لیے اٹھارہویں ترمیم کی حمایت کی تھی ، تاہم مبشرلقمان کے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت کو درپیش مسائل ن لیگ کی وجہ سےنہیں بلکہ صوبوں کی نااہلیت کی وجہ سے ہے
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف پاکستان اس وقت تک نہیں آئیں گے جبتک وہ صحت یاب نہیں ہوجاتے یا پارٹی ان کو واپسی کی اجازت نہ دے دے
شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھاکہ معیشت کے کمزور ہونے سے عالمی مالیاتی اداروں کا دباو بڑھ جاتا ہے اور پھرانکے مطالبات بھی بہت زیادہ ہوجاتےہیں
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کو توانائی کی کمی کا صرف ایک ہی حل ہے اور وہ ایل این جی کی بروقت فراہمی ہے اورانہوں نے قطر سے پاکستان کی تاریخ کا ایک بہت بڑا معاہدہ کیا تھا لیکن موجودہ حکومت یہ بھی نہ کرسکی اور اب اس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہے
شاہد خاقان عباسی نے نیب پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب ایک خودمختارادارہ نہیں بلکہ یہ جان بوجھ کرن لیگیوں کی کرپشن پرمعاملات کو بڑھا چڑھا کرپیش کررہا ہے ، ان کا کہناتھا کہ نیب آج تک ان کے خلاف کوئی مضبوط کیس نہ لاسکا
شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ وہ چاہتےہیںکہ اس ملک کے معاشی معاملات جلد درست ہوجائیں ، ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ نوازشریف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہونے والی ڈیل اور ڈھیل کی خبریں بے بنیاد تھیں ایسی کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے
پاکستان میں انتخابات کی صورت میں اگرن لیگ برسراقتدار آتی ہے تو کیا مریم نواز وزیراعظم ہوں گی ، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یہ پارٹی فیصلہ کرے گی تاہم حتمی فیصلہ نوازشریف ہی کریں گے ،
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں چینی کا نایاب ہونا اورپھرمہنگی فروخت ہونا اس حکومت کی ناکامی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تو ہمیشہ یہ چاہتے ہیں کہ حکومتیں اپنی مدت پوری کریں لیکن عمران خان کی حکومت کو پورا ہوتے ہوئےنہیں دیکھ سکتے