لاہور کورکمانڈرہاؤس پر حملے کے دوران کورکمانڈر کی وردی لیجانے والا ملزم گرفتار

0
30
PTI

لاہور کورکمانڈرہاؤس پر حملے کے دوران کورکمانڈر کی وردی لیجانے والا ملزم گرفتار

لاہور میں کورکمانڈرہاؤس پرحملےکے دوران کورکمانڈرکی وردی لے جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارملزم نے دوران حملہ کورکمانڈرکی وردی پہن لی تھی. پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کومزیدتفتیش کےلئےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔ جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی مظاہرین جناح ہاؤس میں داخل ہوگئے تھے۔

مظاہرین نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی تھی اور آگ لگا دی تھی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کےرہنمافردوس شمیم نقوی کوپولیس نےحراست میں لےلیا گیا ہے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق فردوس شمیم نقوی کوپہلوان گوٹھ سے حراست میں لیاگیاہے،فردوس شمیم نقوی کونامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔ سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو خفیہ مقام سے گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں محمود الرشید کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ میاں محمود الرشید کے خلاف قتل، دہشت گردی جیسے سنگین دفعات کے تحت تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply