خبردارہوشیار:بلاضرورت گلی میں پھرنے پرکارروائی ہوگی ،لاک ڈاؤن کانوٹیفکیشن جاری

0
33

پشاور:خبردارہوشیار: بلاضرورت گلی میں پھرنے پرکارروائی ہوگی،لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری،اطلاعات کےمطابق صوبہ خیبرپختونخوا کےضلع مردان میں مکمل لاک ڈاؤن کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرحبیب عارف نے مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کے مطابق بلاضرورت گلی میں پھرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی جبکہ ٹھوس وجہ بتائے بغیر مردان میں کوئی داخل نہیں ہوسکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نماز تراویح متعلقہ ایس اوپیز کے تحت ادا کی جائے گی، تراویح میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صرف امام اور5 مقتدیوں کو نماز کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہےکہ کھانےپینےکی چیزوں کی دکانیں شام 6 بجےکےبعد بند رہیں گی تاہم پیٹرول پمپس، ویکسینیشن سینٹرز، پنکچرز شاپس اورادویات کی دکانیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے صوبہ خیبرپخونخوا کے ضلع مردان میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

Leave a reply