میئر کراچی وسیم اختر جذباتی ہوکر رو پڑے

0
34

میئر کراچی وسیم اختر جذباتی ہوکر رو پڑے
باغی ٹی وی : میئر کراچی وسیم اختر جذباتی ہوکر رو پڑے۔ انہوں نے کہا کراچی کے مسائل پر اعلیٰ حکام کو 77 خطوط لکھے، لیکن کوئی جواب نہیں آیا، خط پھینک دیئے، ایک ہی بار کراچی والوں کو زہر دے دو۔

میئر کراچی وسیم اختر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا صدر پاکستان کو 3، وزیراعظم کو 7، گورنر سندھ کو 10 اور وزیراعلیٰ سندھ کو 20 خطوط لکھے، کراچی کے مسائل کے حل میں وفاقی اور سندھ حکومت سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے کہا 77 ملین روپے کی لاگت سے کے ایم سی ہسپتالوں کیلئے ادویات خریدی، وسائل کی کمی شہر کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفتر میں جدید کیمرے لگائے گئے، کے ایم سی بلڈنگ کی تزئین و آرائش کی گئی، چاہتا ہوں شہریوں کو پتا لگے ہم نے کیا کام کیے۔

واضح رہے کہ شدید بارش کے بعد سرجانی ٹاون، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، گلبرگ، اورنگی ٹاون، یوسف گوٹھ،سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقے شدید متاثر ہوئے۔ مختلف علاقوں میں بارش ہوتے ہی کئی کئی فٹ تک پانی بھر گیا، سڑکوں پر شہری ٹریفک میں پھنس گئے، گاڑیاں بند ہوگئیں۔

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 نوجوان جان سے گئے۔ بارش کے بعد شہر میں کرنٹ لگنے سے 1 شخص جاں بحق ہوا۔ اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں 2 موٹر سائیکل سوار نالے میں جا گرے،

کراچی میں بارش ہوتے ہی جب سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، گلیاں تالاب اور محلے سوئمنگ پولز میں تبدیل ہوئے تو ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثرہوئی۔ سندھ رینجرز ایسی صورتحال میں فوری طورپر شہریوں کی مدد کے لیے پہنچی اور امدادی کاموں میں مصروف ہوگئی۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز نے ٹریفک کی روانی بحال کرانے میں ٹریفک پولیس کی بھرپور مدد کی،

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

دنیا پانی سے بجلی بناتی ۔ ہم بجلی سے پانی بناتے

Leave a reply