واش روم سے 13 سالہ لڑکے کی گردن کٹی لاش برآمد،زیادتی کے بعد قتل کیا گیا،پولیس
انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے ملزم سفیان عرف سنی کو گرفتار کر لیا،
ملزم قتل کی ہولناک واردات کے بعد اپنی خالہ کے گھر شیرا کوٹ جا کر چھپ گیا تھا،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا،،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا،مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
لاہور کا تھانہ شاہدرہ جرائم میں سر فہرست آ چکا ہے،جہاں قتل،زیادتی، ڈکیتی، چوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، آج بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، تھانہ شاہدرہ کے علاقے اسلام پورہ میں گھر کے واش روم سے 13 سالہ لڑکے کی گردن کٹی لاش ملی ہے، مقتول کی شناخت 13 سالہ مجاہد کے طور پر ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے
مقتول مجاہد کے والد نے پولیس کو بتایا کہ انکا بیٹا مالک مکان شہباز کی دکان پر نوکری کرتا تھا، گزشتہ روز مجاہد گھر واپس نہیں آیا، تو رات اسے تلاش کرتے رہے، صبح شہباز نے فون کرکے کہا کہ مجاہد کی اس کے بھائی کے ساتھ لڑائی ہوئی ہے، وہ مجاہد کو گھر جا کر دیکھیں، جب اسکے گھر پہنچے تو تالا لگا ہوا تھا، پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے تالا توڑا اور گھر میں داخل ہوئی تو گھر کے واش روم سے بیٹے کی لاش ملی
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا، پولیس کے مطابق لڑکے کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے تا ہم پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا،
شاہدرہ میں 13 سالہ لڑکے کے قتل کا معاملہ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، شواہد کا جائزہ بھی لیا، کرائم سین یونٹ کے انچارج نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو شواہد بارے بریفنگ دی،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کو ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنائیں، ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہوگا،
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار








