مزید دیکھیں

مقبول

امن کے قیام کیلئے امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکی صدر...

عمران خان کی رہائی کے لئے پس پردہ پی ٹی آئی کی بات چیت جاری

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر...

کینیڈا کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

ٹورنٹو:کینیڈا کےشہر ٹورنٹو میں رات ایک کلب میں فائرنگ...

کراچی، چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا چار ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی شہر کے علاقے اقبال مارکیٹ کی پولیس نے...

یوم آزادی،نرسوں نے سبز دوپٹے اوڑھ کر ماحول کو وطن کی محبت کے رنگ میں رنگ دیا

76 ویں یوم آزادی کے موقع پر لاہور جنرل ہسپتال میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفرنے پروفیسر صاحبان،ایم ایس پروفیسر ندرت سہیل اور ہیلتھ پروفیشنلز کے ہمراہ پرچم کشائی کی، نرسنگ طالبات نے ترنم کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا اور حاضرین نے بھی یک زبان ہو کر ان کا ساتھ دیا۔ اس موقع پر ملی نغمے کی دھن پر سبز ہلالی پرچم کو سلامی بھی دی گئی جبکہ نرسنگ طالبات نے جشن آزادی کی خوشی میں سبز دوپٹے اوڑھ کر ماحول کو وطن کی محبت کے مقدس رنگ میں رنگ دیا جسے شرکاء نے بے حد سراہا اور انہیں داد دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرالفرید ظفر نے کہا کہ زندہ قومیں آگے بڑھنے کے لیے اپنے ماضی کی شاندار روایات، قربانیوں اور جدوجہد کے سنہری ایام کو مشعل راہ بنا تی ہیں اور14 اگست کا تاریخی دن ہمارے لیے جہاں خوشیوں اور مسرت کا پیغام لاتا ہے وہیں یہ دن باہمی ایثار و محبت اور قومی یگانگت کے لیے تجدید عہد کا بھی تقاضہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے سنہری اصولوں، اتحاد،ایمان اور تنظیم کو اپنے سبز ہلالی پرچم تلے عملی جامہ پہنا کر ہم آج بھی گزشتہ 76 سالوں کی محرومیوں کو ترقی و خوشحالی کی روشنیوں میں بدل سکتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان ہیلتھ سپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر رانا پرویز،صدر وائی این اے خالدہ تبسم،شہناز ڈار، نرسز اور ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے۔پرنسپل پی جی ایم آئی کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہ دن ہے جب ہمیں ناانصافی، نفرت، تنگ نظری اور جبر سے آزادی نصیب ہوئی ہے اوریہ تاریخ ساز دن ہمیں آزادی کے لئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد بھی دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمیں اتفاقاً نہیں ملا بلکہ اس کے لئے جرأت و بہادری کی ان گنت داستانیں رقم کی گئیں، بے شمار دل سوز و دل گزراواقعات سے اس کی بنیادوں کو سیراب کیا گیااورکتنے ہی باپ، بیٹوں، ماؤں اور بہنوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے تب جاکر کہیں یہ وطن حاصل ہوا۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ یہ وطن کسی نسل، زبان یا سیاسی بنیاد پر قائم نہیں ہوا بلکہ اسے مذہب اور عقیدے کی آزادی کے نام پر حاصل کیا گیا۔ پاکستان ہیلتھ سپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کیک کاٹا گیا جبکہ مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی، خوشحالی و استحکام کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

پاکستان میں او آئی سی کانفرنس،چودھری شجاعت نے بھی بڑی بات کہہ دی

تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کا عہد کریں،شیری رحمان

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan