وطن کی مٹی گواہ رہنا تحریر:راقم الحروف

0
50

وطن کی مٹی گواہ رہنا
بلوچستان کے لاشاری قبیلے کا عظیم سپوت جس نے محرومیوں کا رونا دھونے کی بجائے ان محرومیوں کو بطور پروپیگنڈہ استعمال کرکے معصوم بلوچ نوجوانوں کو دہشتگرد بنانے کے مشن پر کار بند بیرونی قوتوں اور ان کے آلہ کاروں کے عزائم کو خاک میں ملادیا وہ جری اور محب وطن بلوچ پاکستانی جس نے بلوچستان میں روٹی کپڑا مکان و دیگر سہولیات زندگی کی کمی یا بے وقعت سیاسی دنگل کو موضوعِ جرح یا مقصد زندگی نہیں بنایا بلکہ اس مرد کہن نے ان اندرون و بیرون ملک قوتوں کا قلع قمع کرنے کو مقصد حیات بنالیا جنہوں نے محب وطن پاکستانی بلوچ قوم بالخصوص اس کے نوجوانوں کو پہاڑوں کا رخ کرنے اور دشمنانِ وطن کے ہاتھوں میں کھلونا بننے پھراس غدارانہ عمل کے نتیجے میں مارے جانے بعدازں مزید پروپیگنڈہ کے لیے میسنگ پرسنز بن جانے پر مجبور کردیا اس نڈر فرزندِ وطن نے پاک سرزمین کے محافظ دستے میں شمولیت اختیار کرکے خونِ شہیداں سے مزین دھرتی کو اپنے پاکیزہ لہو سے مزید سیرابی و خوشحالی اور اس کے پریشان حال عوام کے چہروں پر خوشیاں لٹانے کا عزم کرتے ہوئے بلوچستان بالخصوص و بالعموم پاکستان بھر میں دہشتگردانہ کاروائیوں کو ترتیب دینے والی بدنامِ زمانہ انڈین انٹیلی جنس ایجنسی راء کے (پاکستان میں خللِ امن کے لیے) متعین سرکردہ دہشت گرد جاسوس کلبھوشن یادیو کو پکڑوانے میں اہم کردار ادا کیا
اور آخر کار وطن عزیز کا یہ سجیلا نوجوان دہشتگرد ریاست بھارت کی دہشتگرد ایجنسی کے دہشتگرد جاسوس کلبھوشن کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کے مشن پر کام کرتے کرتے 23 جولائی 2016 کو
جام شہادت نوش کرکے فردوسِ بریں کی طرف عازمِ سفر ہوگیا۔
جی میرے ہم وطنوں میرے دل کے قریب بلوچ پاکستانی بھائیوں آپ کے اس عظیم بیٹے،بھائی اور جانباز سپاہی کا نام اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ایس آئی “اسامہ لاشاری شہید” تھا جس کا شمار ہمارے روشن اور پرامن مستقبل اور ہماری اصل محرومیوں کو دور کرنے کی مشن پر ڈٹے ہوئے لوگوں میں ہوتا تھا۔

(آخر میں راقم الحروف اپنے بے ربط و بے وزن شعر کی صورت میں شہداء پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے
اے وطن تیری آغوش محبت کا قرض
تیر ے بیٹے لہو کی قسطوں سے اتارتے رہے گے)

Leave a reply