وطن لوٹنے والے طیارے کے 36 مسافر کرونا کے مریض نکلے

0
34

مسافروں کو وطن واپس لانے والے طیارے کے 36 مسافر کرونا کے مریض نکلے

باغی ٹی وی :انڈونیشیا جکارتہ سے آنے والے جہاز میں 36 مسافروں کا کرونا کا ٹیسٹ پوزیٹو ، جہاز کا پائلٹ بھی قرنطینہ سینٹر منتقل ، تمام سٹاف اور مسافروں کو 14 دن کے لیے قرنطینہ کے لیے بھیج دیا گیا. جہاز کے پائلٹ سمیت تمام عملہ چودہ روز تک قرنطینہ کے عمل سے گزرے گا. تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے شہر جکارتہ سے واپس آنے والا جہاز جس میں مسافروں کو وطن واپس لایا جارہا تھا ان میں‌36 مسافروں کا کرونا ٹیسٹ پوزیٹو آیا ہے . اس کے بعد جہاز کے پائلٹ سمیت تمام عملے کو چودہ روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا جا رہ ہے . تاکہ ان کے لیے حفاظتی عمل کو یقنیی بناتے ہوئے کرونا کے پھیلاؤ سے بچا جائے .
واضح‌رہے کہ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 212 ہوگئی۔ سندھ میں 69، پنجاب میں 51، خیبر پختونخوا میں 80، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 6 اور اسلام آباد میں 3 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں
سندھ میں کرونا سے مزید 3 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 69 ہوگئی ہے، سندھ میں مزید 201 افراد کرونا سے متاثر، کل تعداد 3168ہوگئی ہے.

Leave a reply