دیکھ بھال پر مامور 245 ہیلتھ پروفیشنل میں کورونا وائرس کی تصدیق

0
37

دیکھ بھال پر مامور 245 ہیلتھ پروفیشنل میں کورونا وائرس کی تصدیق

باغی ٹی وی : ملک بھر میں کورونا وبا کے مریضوں کی دیکھ بھال پر مامور 245 ہیلتھ پروفیشنل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔قومی ادارہ صحت کی جانب سے وزرات صحت کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں 119 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران ملک بھر میں 37 نرسز کورونا وائرس میں مبتلا ہوئیں۔ ملک بھرمیں 89 دیگراسپتال ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔وزارت صحت ارسال کی گئی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا شکار 131 ہیلتھ پروفیشنلزاسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ زیرعلاج 130 ہیلتھ پروفیشنلزکی حالت تسلی بخش ہے.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادو شمارکے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پنجاب میں نئے 534متاثرین سامنے آئے جبکہ 7افرا د جاں بحق ہوئے ،جس سے صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر4255ہوگئی جبکہ ہلاکتیں 49ہوگئیں،سندھ میں 515نئے مریض اور10 افراد جاں بحق ہوئے جس سے متاثرین کی کل تعداد3052ہوگئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد بھی 66ہوگئی۔بلوچستان میں 33نئے متاثرین اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس سے متاثرین کی تعداد 465جبکہ جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 6ہوگئی ۔خیبر پختونخوا میں 41نئے متاثرین اور 7 افراد جاں بحق ہوئے جس سے مریضوں کی تعداد1276 ہوگئی ،صوبے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد بھی 74ہوگئی۔اسلام آباد میں 4نئے متاثرین سامنے آئے اس طرح مریضوں کی تعداد185ہوگئی ،

دارالحکومت میں اب تک تین افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 18نئے مریض سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد281ہوگئی ،جی بی میں تین افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر میں 2نئے متاثرین سامنے آئے جس سے مریضوں کی تعداد51ہوگئی،کشمیر میں ابھی تک کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادو شمارکے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز 5347 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ،اب تک ملک میں کورونا کے کیے گئے ٹیسٹوں کی تعداد1لاکھ 11ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ادھراپنے سٹاف رپورٹر سے نے ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے حوالے سے بتایاکہ لاہور میں کوروناکے 658 مریض ہیں۔ لاہور سے سٹاف رپورٹر سے کے مطابق وائس چیئرمین پی ایچ اے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا۔ادھربلوچستان میں لاک ڈاؤن میں 5 مئی تک توسیع کردی گئی ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بلوچستان میں عوامی مقامات پر 10یا 10سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی برقرار ہے ،نجی اور سرکاری مقامات پر ہر قسم کے اجتماعات پر بھی پابندی ہے ،اس کے علاوہ درباروں، درگاہوں سمیت تمام مقامات پر اجتماعات پر بھی پابندی برقرار ہے

Leave a reply