fbpx

کرونا وبا سےانسانیت کی جان خطرے میں:حکمت ودانائی، احتیاطی تدابیرعلاج اورحل ہے‌:معروف اداکارراشد محمود

لاہور:کرونا وبا سے انسانیت کی جان خطرے میں:حکمت ودانائی اوراحتیاطی تدابیرہی اصل علاج اورحل ہے‌:معروف اداکارراشد محمود نے وباسے نمٹنے کا زبدرست نسخہ بتاتے ہوئے کچھ گزارشات بھی کردیں‌،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکارراشد محمود نے اس موقع پرجب دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اس دوران قومی ہم آہنگی اورحکمت ودانائی کے حوالے سے اہم پیغام پاکستانیوں کے نام کیا ہے

معروف اداکارراشد محمود نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں جب کہ قوم ایک بہت ہی خطرناک وبائی مرض سے نبرد آزما ہے پوری قوم کو مل کراس وبا کے خلاف احتیاطی تدابیراختیارکرنی چاہیں، انہوں نےمزید کہا کہ ہمیں‌ بحیثیت قوم پوری قوم کی فکرکرنی چاہیے ، یہ وقت ذاتیات کا نہیں بلکہ اجتماعیت کا ہے

معروف اداکارراشد محمود نے معروف اداکارہ صاحبہ افضل کی طرف سے ایک ویڈیو پیغام کے بارے میں بڑی خوبصورت بات کی ،

یاد رہے کہ آج صاحبہ افضل نے اپنے انسٹا گرام کے ذریعے ایک درد بھری آواز کے ساتھ قوم کوجھجھوڑتے ہوئے کہا تھا کہ بڑی تکلیف دہ بات اورکیفیت ہے کہ ایک طرف جہاں میرے ، آپ کے عزیز اس کرونا وبا سے دنیا فانی سے کوچ کررہےہیں قوم صدمے میں مبتلا ہے اس دوران دوسری طرف بے حسی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کوبس اپنی فیسوں کی پڑی ہے،وہ بس یہی رٹ لگا رہے ہیں کہ مرنے سے پہلے ہماری فیسیں ضرور جمع کروادینا

راشد محمود کہتے ہیں‌ کہ صاحبہ کی کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ ہمیں اس وقت ذاتی مفاد کی بجائے قومی مفادات کوترجیح دینے چاہیے ، اگرزندگی رہی توپھرتعلیم بھی حاصل ہوجائے گی ، صحت وتندرستی سے ہی انسان بہترانداز سے تعلیم حاصل کرسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ دیکھیں دنیا کوامریکہ ، برطانیہ اورایسے ہی دیگرترقی یافتہ ممالک میں‌ زندگی آہوں اورسسکیوں کےساتھ اپنی بقاکی جنگ لڑرہی ہے

راشد محمود نے باغی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگراس نازک موقع پراجتماعیت نہیں اپنائیں گے توپھریہ تعلیمی ادارے یہ معاشرے یہ یہ خوشیاں اوریہ معاملات شاید دوبارہ اس حالت میں ہمیں نہ مل سکیں

معروف اداکارراشد محمود کہتے ہیں‌ کہ یہ تعلیمی ادارے ہمارے ہیں ، ان میں پڑھانے والے اساتذہ ہمارے ہیں ، ان میٰں پڑھنے والے بچے ہمارے ہیں ہمیں‌ ان سب کی جان عزیز ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ماہرین طب ، اپنی حکومت سے اوران تمام افراد اوراداروں سے تعاون کرنا چاہیے جواپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیرہماری جان بچانے کی فکرمیں‌ہیں‌

راشد محمود نے کہا کہ یہ وقت حکمت ودانائی ، قومی ہم آہنگی اورانسانیت کی بقا کےلیےمل کرآگے بڑھنے کا ہے،انہوں نے اللہ کے حضوردعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اللہ کی رحمت سے احتیاطی تدابیراختیارکرتے ہوئے اس بحران سے نکل جائیں گے پھریہ قوم اوراس قوم کے نونہال حسب سابق اپنی تعلیمی اورمعاشی سرگرمیاں برقراررکھتے ہوئے آگے بڑھیں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.