وقت سے پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی خطرے کا باعث ہے منشا پاشا

0
25

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سماجی کارکن منشا پاشا دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہیں اپنے مداحوں کو وبا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اور اقدامات کے بارے میں وقتاً فوقتاً پیغامات دیتی نظر آتی ہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سبراہ فیصل ایدھی کے لئے دعائیہ پیغام شئیر کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا ہے کہ وقت سے پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی کر کے خطرہ مول لے رہے ہیں

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرادکارہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دعائیہ پیغام شیئر کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا


اداکارہ نے لکھا کہ امید ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پورا ملک متحد ہوجائے گا

انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے سینئر آفیس ہولڈرزکو کورونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت پیش آئے گی ہم وقت سے پہلے لاک ڈاؤن میں بہت خطرہ مول لے رہے ہیں

منشا پاشا کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں ماضی کی شکایات کو فراموش کرنے اور بقا کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں فیصل ایدھی کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

کورونا وائرس :ماہرہ خان فیصل ایدھی کی صحتیابی کے لئے دعا گو

فیصل ایدھی سے چیک لیتے وقت وزیراعظم نے کرونا سے بچاؤ کی احتیاط نہیں کی

Leave a reply