ڈپٹی کمشنر کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

0
57

شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسٹنٹ کمشنر اور سی ای او میونسپل کارپوریشن احسن عنایت سندھو بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے

ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے بھکھی روڈ اور نشیمن پارک میں ڈسپوزل اسٹیشن کا معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر نے بارش کے باعث زیر آب آنیوالے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کے انتظامات کی ہدایت کی

ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی سہولیات اور شہر کو صاف رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

Leave a reply